" "
اوورسیز پاکستانیزکالم و مضامین

سعودی عرب میں23مارچ کو پہلے روزے کا اعلان

امریکہ میں موجود ایسے تمام اسلامک سنٹر ز کہ جو سعودی عرب سمیت عرب ممالک کے ساتھ رمضان شروع کرتے ہیں ، کا کہنا ہے کہ وہ بھی جمعرات کو رمضان کا آغاز کریں گے

جدہ (اردونیوز ) سعودی عرب میں جمعرات23مارچ کو پہلے روزے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ سعودی سپریم کورٹ ، قطر اوقاف اسلامی کمیٹی کے اعلان کے مطابق ان کے ممالک میں منگل 21مارچ کو رمضان کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا یکم رمضان کا آغاز جمعرات23مارچ سے ہوگا۔ نماز تراویح بدھ کو ادا کی جائے گی ۔
ریاض ریجن کی رسد گاہ کی جانب بھی اعلان کیا گیا ہے کہمنگل کوچاند نظر نہیں آیا لہٰذا یکن رمضان جمعرات کو ہو گی ۔

عرب میڈیا کی جانب سے رپورٹ کیا گیا کہ سعودی عرب میں دس مختلف مقامات پر چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا لیکن کسی بھی مقام سے چاند دیکھنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ۔پاکستان میں روئیت ہلال کمیٹی ملک میں یکم رمضان کے چاند کا اعلان بدھ کو کرے گی ۔

امریکہ میںموجود ایسے تمام اسلامک سنٹر ز کہ جو سعودی عرب سمیت عرب ممالک کے ساتھ رمضان شروع کرتے ہیں ، کا کہنا ہے کہ وہ بھی جمعرات کو رمضان کا آغاز کریں گے اور جمعرات کو پہلا روزہ رکھیں گے۔

اردو نیوز یو ایس اے ، اردو نیوز سعودی عرب

Related Articles

Back to top button