" "
اوورسیز پاکستانیز

امریکہ میں پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا، خانہ کعبہ میں یکم رمضان کے مطابق ماہ رمضان کا آغاز کرنے والے اسلامک سنٹرز کا اعلان

نیویارک (اردو نیوز ) سعودی عرب میں منگل کو رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیاجس کے بعد سعودی عرب میں پہلا روزہ اب جمعرات کو ہوگا ۔ امریکہ میں خانہ کعبہ میں یکم رمضان کی تاریخ کے مطابق ماہ رمضان کا آغاز کرنے والے اسلامک سنٹرز نے بھی اعلان کر دیا ہے کہ امریکہ میں یکم رمضان المبارک جمعرات 17مئی کو ہوگا اور بدھ کو نماز تراویح ادا کی جائے گی۔
پاکستان میں بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جمعرات کو ہی پہلا روزہ ہوگا۔عرب ٹی وی کے مطابق رو¿یت ہلال کے ماہرین فلکیات کا سب سے بڑا اجلاس وسطی علاقہ سدیر میں منعقد کیا گیا ، جس میں انتہائی حساس ٹیلی ا سکوپ اور آلات کی مدد سے چاند دیکھنے کی کوشش کی گئی۔اجلاس کے بعدفیصلہ کیا گیا کہ وسطی علاقہ حوطہ سدیر سمیت ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں۔اس سے قبل سعودی عرب کے مشہور ماہر فلکیات عبداللہ الخضیری نے ٹی وی انٹرویو میں منگل کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کو خارج از امکان قرار دیا تھا۔

Related Articles

Back to top button