راجہ ساجد کے زیر اہتمام پوتے کی خوشی میں عظیم الشان دعوت اور قوالی نائٹ
Grandson's Celebration Marked with Spectacular Feast and Qawwali Night by Raja Sajid
راجہ ساجد کے بیٹے راجہ شارق کے ہاںماشاءاللہ چاند سے بیٹے پرنس شاہ زین شارق کی پیدائش کی خوشی میں دوست احباب کے اعزاز میں عظیم الشان دعوت اور قوالی نائٹ
راجہ ساجد کے بیٹے راجہ شارق ساجدکے ہاں چاند سے بیٹے پرنس شاہ زین شارق کی پیدائش کی خوشی میں حاجی راجہ ظفر اقبال ، راجہ ساجد اور راجہ رضوان، راجہ رضوان کی جانب سے عظیم الشان دعوت
تقریب میں نیویارک سٹیٹ اسمبلی وومین جینیفر راج کمار، ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو کے سینئر ایڈوائزر چوہدری اکرم رحمانیہ سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات اور دوست احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی
نیویارک (خصوصی رپورٹ ) نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت راجہ ساجد کے بیٹے راجہ شارق ساجدکے ہاںماشاءاللہ چاند سے بیٹے پرنس شاہ زین شارق کی پیدائش کی خوشی میں دوست احباب کے اعزاز میں حاجی راجہ ظفر اقبال ، راجہ ساجد اور راجہ رضوان، راجہ رضوان کی جانب سے عظیم الشان دعوت اور قوالی نائٹ کا اہتمام کیاگیا ۔تقریب میں نیویارک سٹیٹ اسمبلی وومین جینیفر راج کمار، ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو کے سینئر ایڈوائزر چوہدری اکرم رحمانیہ، راجہ پرویز اقبال،راجہ عامر چب،سید محسن شاہ نقوی،سید عون مرتضیٰ نقوی( ایگزیکٹر ڈائریکٹر کمیونٹی افئیرز،ناسا کاؤنٹی) اور مئیر نیویارک کی مسلم وومین لیزون عطیہ شہنازسمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات اور دوست احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں نظامت کے فرائض سحرش وقار نے ادا کئے ۔
انجمن غوثیہ نیویارک کے روح رواں پیر سید صفدر حسین شاہ قاسمی نے آیات قرآنی کی تلاوت کی اور پرنس شاہ زین شارق کی درازی عمر اور والدین اور بزرگوں کے لئے خصوصی دعا کروائی اور اللہ تعالیٰ کا چب فیملی کو ایک اور اولاد نرینہ عطاءکرنے پر شکر ادا کیا۔ شرکاءکی حاجی راجہ ظفر اقبال ، راجہ ساجد، راجہ ساجد اور راجہ شارق کو پرنس شاہ زین کی پیدائش پر مبارکباد دی گئی اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ پرنس شاہ زین شارق کو عمر دراز عطاءفرمائیں اور ان کے والدین ، بزرگوں کو ان کی بے شمار خوشیاں دیکھنا نصیب فرمائیں ۔
تقریب میں معروف فنکارہ صائمہ کاشف اور ساغر برادران کے قوال گروپ کی جانب سے مہمانوں کو محفل موسیقی اور قوالی نائٹ سے محظوظ کیا گیا۔راجہ ساجد سمیت حاجی راجہ ظفر اقبال اور راجہ رضوان کی جانب سے تمام شرکاءکا شکرئیہ ادا کیا گیا اورکہاگیا کہ وہ پرنس شاہ زین شارق کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔
Grandson’s Celebration Marked with Spectacular Feast and Qawwali Night by Raja Sajid