اوورسیز پاکستانیز

”70پریسنٹ “کی نئی کمانڈنگ آفیسر ایلیسن ایزپیزیٹو کا دورہ راجہ کمیونٹی سنٹر

پاکستانی امریکن کمیونٹی اور ساتھیوں کی جانب سے نئی کمانڈگ آفیسر کو خوش آمدید کہا گیا، پھول پیش کئے گئے ، تعیناتی پر مبارکباد

کمیونٹیز کے ساتھ مسلسل روبط کے قیام اور کمیونٹیز سے قریبی روابط رکھتے ہوئے ان کے مسائل کے حل اور کمیونٹی اور پولیس میں تعلقات کا فروغ ان کی اولین ترجیحات ہیں، کمانڈنگ آفیسرڈپٹی انسپکٹر ایلیسن ایز پیزیٹو

نیویارک (اردو نیوز ) نیویارک کے بورو بروکلین کے 70پریسنٹ میںنئی کمانڈنگ آفیسرڈپٹی انسپکٹر ایلیسن ایز پیزیٹو نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈپٹی انسپکٹر ایلیسن ایز پیزیٹو ، 70پریسنٹ میں تعینات ہونیوالی پہلی خاتون کمانڈنگ آفیسر ہیں ۔ کمانڈنگ آفیسرڈپٹی انسپکٹر ایلیسن ایز پیزیٹو نے چارج سنبھالنے کے بعد اپنے پریسنٹ کی حدود میں مقیم مختلف کمیونٹیز سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی میں انہوں نے سب سے پہلے کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ”راجہ کمیونٹی سنٹر “ کا دورہ کیا ۔ کمانڈنگ آفیسرڈپٹی انسپکٹر ایلیسن ایز پیزیٹو جب اپنے سٹاف کے ساتھ راجہ کمیونٹی سنٹر پہنچیں تو راجہ آزاد گل اور عزیز بٹ نے انہیںخوش آمدید کہا، پھول پیش کئے ، ان کی تعیناتی پر انہیں مبارکباد دی ۔ اس موقع پر چیف سٹیون سن ، ڈپٹی انسپکٹر رچرڈ ٹیلر اور مسٹر ڈوی بھی موجود تھے۔
کمانڈنگ آفیسرڈپٹی انسپکٹر ایلیسن ایز پیزیٹو نے راجہ آزاد گل سمیت ساتھیوں کا پذیرائی اور عزت افزائی پر شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹیز کے ساتھ مسلسل روبط کے قیام اور کمیونٹیز سے قریبی روابط رکھتے ہوئے ان کے مسائل کے حل اور کمیونٹی اور پولیس میں تعلقات کا فروغ ان کی اولین ترجیحات ہیں ۔
راجہ آزاد گل نے عزیز بٹ ، رانا سعید، راجہ نزاکت علی ، شیر خان ، راجہ امتیاز، راجہ بشارت ، حاجی راجہ شفقت علی سمیت پاکستانی امریکن کمیونٹی اور ساتھیوں کی جانب سے کمانڈنگ آفیسرڈپٹی انسپکٹر ایلیسن ایز پیزیٹو کو کمیونٹی کے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔ انہوں نے کہا کہ 70پریسنٹ نے ہمیشہ کمیونٹی کی اہم مواقع پر مدد کی جس پر کمیونٹی مشکور و ممنون ہے۔راجہ کمیونٹی سنٹر میں راجہ آزاد گل نےڈپٹی انسپکٹر ایلیسن ایز پیزیٹو کا مرچنٹس ایسویسی ایشن کے عزیز بٹ اور دیگر پولیس حکام کے ساتھ مل کر کیک بھی کاٹا گیا اور ان کے لئے پرخلوص تمناو¿ں کا اظہار کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button