خبریں
نیویارک : پاکستانی کمیونٹی کا راجہ آزاد گل سے سُسرکی وفات پر اظہارتعزیت
راجہ آزاد گل کی جانب سے ان تمام افراد کا شکرئیہ ادا کیا گیا ہے کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے اور ان کے سسر مرحوم کےلئے فاتحہ خوانی اور دعا کی
نیویارک (اردو نیوز)پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی مقامی شخصیات اور ارکان اور دوست احباب کی جانب سے راجہ آزاد گل سے پاکستان میں ان کے سسر کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا اور دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں، ان کے درجات بلند فرمائیںا ور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔ راجہ آزاد گل کے دوست احباب اور کمیونٹی کی مقامی شخصیات نے راجہ آزاد گل سے راجہ کمیونٹی سنٹر میں جا کر ان کے سسر کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ۔ راجہ آزاد گل کی جانب سے ان تمام افراد کا شکرئیہ ادا کیا گیا ہے کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے اور ان کے سسر مرحوم کےلئے فاتحہ خوانی اور دعا کی ۔