راجہ عامر کی والدہ کا انتقال ، نیویارک میں کمیونٹی کا راجہ برادران سے اظہار تعزیت
پوران (پاکستان) اور برونکس (نیویارک ) میں اہم شخصیات اور ارکان کا راجہ عامر سمیت راجہ برادری سے اظہارتعزیت، مرحومہ کی مغفرت کےلئے دعا، سوگوار خاندان سے اظہارتعزیت
نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی برونکس (نیویارک) کی مقامی سماجی و کاروباری شخصیت راجہ عامر سرورچب کی والدہ محترمہ کی وفات پر راجہ برادری کے ارکان سمیت دوست احباب اور کمیونٹی قائدین اور ارکان کی بڑی تعداد نے ان سے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ، ان کے درجات بلند فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔
راجہ عامر چب کی والدہ محترمہ حاجی راجہ محمد سرور چب کی اہلیہ محترمہ، جبکہ حاجی راجہ محمد اسلم چب، راجہ محمد امجد کی بھاوج صاحبہ ، حاجی راجہ پرویز اقبال چب، حاجی راجہ ظفر اقبال چب، راجہ ساجد علی چب(نیویارک)، راجہ رضوان چب، راجہ عرفان چب، راجہ عدنان چب، راجہ ارشد چب، راجہ ذوالفقار علی پھٹل کی پھوپھی زاد بہن اور راجہ عامر سرورچب سمیت راجہ شمس سرور چب، راجہ بلال سرور چب، راجہ عمر سرور چب کی والدہ محترمہ مرحومہ مغفورہ تھیں ۔
مرحومہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی ٹاون پوران میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں معززین علاقہ سمیت بڑی تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی اور راجہ محمد سرورچب اور ان کے اہل خانہ سمیت راجہ برادری سے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ۔
مرحومہ کے انتقال کی اطلاع عام ہوتے ہی نیویارک میں مسجد نور الہدیٰ ، برونکس میںراجہ عامر اور راجہ برادی کے دوست احباب سمیت کمیونٹی کے مقامی قائدین اور ارکان بڑی تعدادمیں پہنچنا شروع ہو گئے ۔ انہوں نے راجہ عامر چب سمیت راجہ برادری کے معززین و ارکان سے اظہارتعزیت کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔راجہ برادری کی جانب سے ان تمام افراد کا شکرئیہ ادا کیاگیا ہے کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے ۔
Raja Amir Sarwar Chib New York