سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز کی کھلی کچہری
پاکستانی کمیونٹی کے وہ افراد جن کے اقاموں پر کفیل نے خروج لگا دیے ہیں یا جن کے اقامے ایکسپائر ہو چکے ہیں یا وہ جو اپنے ملک واپس جانا چاہتے ہیں ،کھلی کچہری کے بعد پر امید نظر آئے
ریاض(رپورٹ: وسیم خان) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایت پر سعودی دارالحکومت ریاض کے سفارت خانہ پاکستان میں سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز کی جانب سے چانسری ہال میں کھلی کچہری منعقد کی گئی جس میں مختلف طبقات کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب: پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، پاسپورٹ فیس میں کمی، نیا شیڈول جاری
ہفتہ وار کچہری کا بنیادی مقصد مملکت میں موجود تارکینِ وطن کو درپیش مشکلات اور مسائل سننا اور ان کے حل کے لئے لوگوں کو مطمئن کرنا ہے ۔وہ افراد جن کے اقاموں پر کفیل نے خروج لگا دیے ہیں یا جن کے اقامے ایکسپائر ہو چکے ہیں یا وہ جو اپنے ملک واپس جانا چاہتے ہیں جیسے دیگر مختلف معاملات اور مشکلات کا سامنا کرنے والے لوگ اس کھلی کچہری کے بعد انتہائی پر امید نظر آئے۔سفیر پاکستان کا کہنا ہے کہ ہروب اور لیبر سے متعلقہ معاملات بہت زیادہ ہیں جبکہ ایمبیسی میں ان کیسز کی سماعت کی تعداد انتہائی مختصر ہے جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن تمام مسائل کو سعودی حکومت کے ساتھ ملکر سلجھانے کی مکمل یقین دہانی کروائی گئی۔