" "
پاکستان

پاکستانی طالبہ رادیہ عامر ناسا کی انٹر نشپ کیلئے منتخب

رادیہ کو ناسا میں ایک ہفتے کی انٹرن شپ دی گئی ہے ،انہیں بچپن سے ہی خلاءمیں جانے اور اس کے حوالے سے جاننے کا شوق تھا

نیویارک (اردو نیوز ) امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے پاکستان کی بارہ سالہ قابل اور خلائی سائنس میں دلچپسی رکھنے والی سٹوڈنٹ رادیہ عامرکو انٹرن شپ کے لئے منتخب کر لیا ہے ۔ کراچی سے تعلق رکھنے والی رادیہ کو ناسا میں ایک ہفتے کی انٹرن شپ دی گئی ہے ۔
اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے رادیہ عامر کو ناسا کی جانب سے منتخب کئے جانے کا اعلان ایک فیس بک پوسٹ سے کیا گیا جس میں کہا گیا کہ 12سالہ پاکستانی طالبہ رادیہ عامر کو ناسا کی ایک ہفتے کی انٹرنشپ پروگرام کے لیے منتخب کیا گیا ہے، وہ انٹرن شپ پروگرام میں مستقبل میں خلاءباز بننے کی تربیت حاصل کرسکیں گی۔رادیہ عامر برٹش اوورسیز اسکول کراچی میں آٹھویں کلاس کی طالبہ ہیں جنہیں بچپن سے ہی خلاءمیں جانے اور اس کے حوالے سے جاننے کا شوق تھا۔

Pakistani student Raadeyah Aamir has been selected for NASA’s one-week internship program

12-year-old Pakistani student Raadeyah Aamir has been selected for NASA’s one-week internship program, which includes training for next-generation astronauts.#USPAK #USEMBIslamabad #NASA #FutureAstronaut

Posted by U.S. Embassy Pakistan on Friday, February 15, 2019

 

.

 

Related Articles

Back to top button