نیویارک کے علاقے کوینز سے ”پلاسٹک بیگ بند“ لاش برامد
Queens Police Respond to Fatal Incident: 55-Year-Old Man Found Dead in Apartment
پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچے تو بیڈ کے نیچے ایک پلاسٹک بیگ میں 55سالہ شخص پایا گیا جو کہ مردہ حالات میں تھا
پولیس کی جانب سے اگرچہ متوفی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم ذرائع کے مطابق متوفی ، پاکستانی نہیں تھا
کیو گارڈن ہلز میں پاکستانی کمیونٹی کے ارکان بھی رہتے ہیں۔مقامی کمیونٹیز میں اس واقعہ پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے
نیویارک ( اردونیوز ) نیویارک کے علاقے کیو گارڈن ہلز، کوینز کے ایک اپارٹمنٹ سے پلاسٹک میں بند کی گئی ایک لاش برامد ہوئی ہے ۔ پولیس کی جانب سے متوفی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم اس سنسنی خیز قتل کی تفتیش اور قاتل کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔ نیویارک پولیس کے مطابق منگل،14جنوری کی شام کو کوینز کے علاقے کیو گارڈن کے ایک گھر سے ایک شخص مردہ حالت میں ملا، جس کی لاش ایک پلاسٹک بیگ میں بند تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ شام 5پانچ بجے کے قریب کیو گارڈنز ہلز میں 137-17، 70 ایونیو ، کیو گارڈن ہلزکے ایک اپارٹمنٹ میں پیش آیاجائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد تلاشی کے دوران 55 سالہ شخص کو بیڈ کے نیچے موجود ایک پلاسٹک بیگ میں پایا گیا۔ متوفی کی ایمرجنسی میڈیکل سروسز نے موقع پر ہی موت کی تصدیق کی۔ متوفی کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔ نیویار ک پولیس کے مطابق میڈیکل ایگزامینر موت کی وجہ معلوم کرنے میں مصروف ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس اپارٹمنٹ میں رہنے والے ایک مرد اور ایک خاتون کو تفتیش کے لیے پولیس اسٹیشن لے جایا گیا، لیکن بدھ کے روز تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔ پڑوسیوں نے امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہمقتول وہاں کے مینٹیننس کا کام کرتا تھااورایک اچھا آدمی تھا۔ پولیس کی جانب سے اگرچہ متوفی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم ذرائع کے مطابق متوفی ، پاکستانی نہیں تھا۔ کیو گارڈن ہلز میں پاکستانی کمیونٹی کے ارکان بھی رہتے ہیں۔مقامی کمیونٹیز میں اس واقعہ پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
Queens Police Respond to Fatal Incident: 55-Year-Old Man Found Dead in Apartment