" "
بین الاقوامی

جا پُتر ”ہیری “ جی لے اپنی زندگی ، ملکہ برطانیہ نے فیصلہ سنادیا

ملکہ برطانیہ الزبتھ نے پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کو شاہی ذمہ داریوں سے الگ ہوتے ہوئے آزاد زندگی گزارنے کی اجازت دے دی

لندن (اردو نیوز ) ملکہ برطانیہ الزبتھ کو بالآخر پرنس ہیری کے سامنے ہتھیار ڈالنے پڑے اور انہیں (پرنس ہیری کو ) اپنی اہلیہ میگھن کے ساتھ شاہی ذمہ داریوں سے الگ ہو کر آزاد زندگی گذارنے کی اجازت دے دی ۔ یہ فیصلہ شاہی خاندان کے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا جو کہ 35سالہ پرنس ہیری کے اچانک شاہی ذمہ داریوں سے الگ ہونے کے اعلان کے بعد طلب کیا گیا تھا۔اجلاس میں والد پرنس چارلس اور بھائی ولیم نے خصوصی شرکت کی ۔ ملکہ الزبتھ کا کہنا ہے کہ وہ پرنس ہیری کو ان کے فیصلے میں تعاون فراہم کریں گی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہیری شاہی خدندان کے فرد ہیں گے ۔
پرنس ہیری اپنی 38سالہ اہلیہ میگھن کے ساتھ اب شمالی امریکہ میں زیادہ وقت گزارنے کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے شاہی ذمہ داری سے علیحدگی کے خط میں کہا تھا کہ وہ مالی طور پر خود مختار ہونا چاہتے ہیں۔تاہم بہت سے حلقوں نے یہ سوال اٹھایا تھا کہ کینیڈا یا امریکہ میں رہتے ہوئے ان کی خصوصی سیکورٹی کے اخراجات کون اٹھائے گا اور ان کے لائف اسٹائل کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ سوال بھی کیا گیا تھا کہ وہ اپنے اخراجات کیسے برداشت کریں گے۔

Queen, Prince Harry, Meghan, New Life, British royal family

Related Articles

Back to top button