قائد اعظم کا143واں یوم پیدائش ، نیویارک سٹی کونسل میں خصوصی فرمان جاری
بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر سٹی کونسل میں یادگاراور تاریخی تقریب، کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم APAGکو قائد اعظم کے بارے جاری فرمان پیش کیاگیا
نیویارک (اردو نیوز )نیویارک سٹی کونسل میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 143ویں یوم پیدائش پر ان کی شخصیت اور امریکہ میںبسنے والی پاکستانی کمیونٹی کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ اس سلسلے میں نیویارک سٹی کونسل کی جانب سے قائد اعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر سرکاری طور پر خصوصی فرمان جاری کیا گیا ۔سٹی کونسل ہال میں یہ فرمان پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک نمائندہ تنظیم امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ کے پریذیڈنٹ علی رشید ، وائس قونصل جنرل نعیم اقبال چیمہ، لیفٹنٹ ضیغم عباس سمیت دیگر کمیونٹی قائدین کو پیش کیا گیا ۔
Quaid e Azam’s 143rd Birthday, New York City Council Presents Historic Proclamation
سٹی کونسل کے ایشین ، بلیک اور لاطینو کاکس کی مشترکہ کاوشیں سے جاری فرمان کو پیش کرتے ہوئے ایوان کی اکثریتی لیڈر کومبو لاری ، کونسل ممبرز ڈنیک ملر اور یڈانس راڈریگز سمیت ان کے ساتھی ارکان کا کہنا تھا کہ نیویارک میں ایک لاکھ 94ہزار سے زائد پاکستانی امریکن بستے ہیں اور پاکستان کے فاو¿نڈنگ فادر کے یوم پیدائش کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے ورثے اور ثقافت کو جاننے کا نادر موقع ہے
علی رشید نے سٹی کونسل کا پوری پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایماءپر شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دنیا جتنا قائد اعظم کی شخصیت اور فکر و سوچ کے بارے میں جانے گی ، اتنا ہی ان کی بصیرت کی معترف ہو گی
Read this also – https://thepakistaninewspaper.com/new-york-city-council-quaid-e-azam-birthday/
وائس قونصل جنرل نعیم اقبال چیمہ کی جانب سے بھی سٹی کونسل کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ آج نیویارک میں پاکستانیوں کے لئے ایک خوشی اور فخر کا دن ہے
امریکہ بھر میںپاکستانی کمیونٹی حسب روایت بانی پاکستان کا یوم پیدائش روایتی جوش و خروش سے منا رہی ہے جس کا مقصد قائد اعظم کی خدمات اور شخصیت کے بارے میں امریکی عوام میںآگاہی پیدا کرنا ہے۔
New York City Council issued a historical proclamation to the American Pakistani Advocacy Group (APAG) to observe the 143rd anniversary of the birth of Muhammad Ali Jinnah, the founder of Pakistan.
All Fifty One New York City CouncilMembers were present during this ceremony as this was presented during the council session.
NYC Council majority house leader Laurie Cumbo, CouncilMember Daneek Miller and CouncilMembers of Black, Latino & Asian Caucus praised Pakistani Americans numerous contribution to New York City.
Quaid e Azam Birthday, New York City Council