" "
اوورسیز پاکستانیز

وفاقی مشیر برائے وزیر اعظم قمر زمان کائرہ کا سرور چوہدری کو فون

قمر زمان کائرہ کی جانب سے پی پی پی امریکہ کے سینئر رہنما سرور چوہدری سے فون کال پر پارٹی امور اور اوورسیز پاکستانیوں کے بارے اہم بات چیت

نیویارک ( پ ر ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور وزیر اعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے اتوار کو پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے سینئر رہنما سرور چوہدری کو خود فون کیا ۔ سرورچوہدری نے قمر زمان کائرہ کا فون کال پر خصوصی شکرئیہ ادا کیا ۔ فون پر بات چیت کے دوران قمر زمان کائرہ نے سرور چوہدری سے امریکہ میں پارٹی ساتھیوں اور اوورسیز کمیونٹی کے بارے میں بات چیت کی اور پارٹی ساتھیوں اور اوورسیز کمیونٹی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ امریکہ سمیت اووسیز میں موجود پاکستانی کمیونٹی یقین رکھے کہ اتحادی حکومت ، پاکستان کو ہر قسم کے داخلی اور خارجی بحرانوں سے نکال کر ملک و قوم کو ایک بار پھر کامیابی کی راہ پر گامزن کرے گی اور پاکستان کو حقیقی قیادت فراہم کرے گی ۔

سرورچوہدری نے قمر زمان کائرہ کو امریکہ میں بسنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھیوں کی جانب سے پاکستان کے حالیہ ضمنی الیکشن میں ملتان اور کراچی سے پارٹی کے قومی اسمبلی کے امیدواروں سید علی موسیٰ گیلانی اور عبدالحکیم بلوچ کی کامیابی پر مبارکباد دی ۔ سرور چوہدری نے کہا کہ کراچی میں پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے چئیرمین کو جبکہ ملتان میں تحریک انصاف کے وائس چئیرمین کے امیدوار کو شکست دے کر ثابت کیا ہے کہ ملک میں پیپلز پارٹی کی عوامی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔

سرور چوہدری کا کہنا تھا کہ قمر زمان کائرہ کے لئے پارٹی کارکنوں کے دل میں بے حد احترام ہے اور ان کے مشکور ہیں کہ وہ اوورسیز میں ساتھیوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں ۔

Related Articles

Back to top button