خبریں

تحریک لبیک کے 800سے زائد کارکنان رہا، سعد رضوی بھی جلد رہا ہونگے

رہا کیے گئے افراد میں وہ شامل ہیں جنہیں 12 ربیع الاول کو شروع ہونے والے احتجاج پر چھاپوں کے دوران حراست میں لیے گئے تھے۔وزیر قانون

 لاہور (اردو نیوز ) حکومت پنجاب کی جانب سے کالعدم جماعت تحریک لبیک کے آٹھ سو سے زائد کارکنوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ یہ رہائی ، حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان ہونے والے معاہدے کے نتیجے میں عمل میں آئی ۔وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کے مطابق رہا کیے گئے افراد میں وہ شامل ہیں جنہیں 12 ربیع الاول کو شروع ہونے والے احتجاج پر چھاپوں کے دوران حراست میں لیے گئے تھے۔وزیر قانون کا مزید کہنا ہے کہ جن کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہے ، انہیں عدالت سے ضمانت حاصل کرنی پڑےگی۔
صوبائی وزیر نے بتایا کہ یہ فیصلہ کرنا باقی ہے کہ ٹی ایل پی کے وہ کارکن جنہیں ایم پی او 1960 کے تحت گرفتار کیا گیا تھا وہ رہا ہوں گے۔ذرائع کےمطابق حکومت نے ٹی ایل پی قیادت کو یقین دلایا ہے کہ وہ کالعدم تنظیم کے اکاو¿ئنٹس اور اثاثے بحال کردیے جائیں گے اور حکومت ٹی ایل پی قیادت اور کارکنوں کے خلاف معمولی کیسز جاری نہیں رکھے گی لیکن انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمات کا فیصلہ عدالتیں کریں گی۔
خیال رہے کہ ٹی ایل پی نے سربراہ حافظ سعد رضوی کی رہائی کے لیے 20 اکتوبر کو لاہور میں احتجاج شروع کیا تھا، جنہیں 12 اپریل کو حکومت پنجاب کی جانب سے ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button