خبریں

تحریک انصاف نیویارک رہنما کے وسیم سید کی والدہ کا انتقال

مرحومہ کی نماز جنازہ منگل پانچ اکتوبر کو حمزہ مسجد میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی،تحریک انصاف اور کمیونٹی کا وسیم سید سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

نیویارک (اردو نیوز) پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے مقامی رہنما و کمیونٹی کی ممتاز سماجی شخصیت وسیم سید کی والدہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئی ہیں ۔ مرحومہ گذشتہ کچھ عرصے سے علیل تھیں لیکن چند روز سے ان کی حالت تشویشناک تھی اور ہسپتال میں زیر علاج تھیں ۔گذشتہ روز وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ منگل پانچ اکتوبر کو حمزہ مسجد میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی ۔ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے وسیم سید سے ان کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا ہے اور دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائیں اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔

PTI Waseem Syed mother passes away

Related Articles

Back to top button