پاکستان

اوورسیز پاکستانیوں کےلئے پارلیمنٹ میں نشستیں مخصوص کی جائیں ، تحریک انصاف نیویارک کی قرارداد

قرار داد تحریک انصاف نیویارک کے صدر ضمیر خان اور جنرل سیکرٹری شاہد رضا رانجھا نے جانی بشیر کی قیادت میں منعقدہ تحریک انصاف یو ایس اے کے اجلاس میں پیش کی جو منظور ہو گئی

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جانی بشیر ایک کمیٹی تشکیل دیں گے جو کہ دیگر سیاسی جماعتوں اور ان کے چیپٹرز سے روابط کے علاوہ پاکستان میں قانون و پالیسی سازی کی راہ ہموار کرنے میں کردار ادا کرے گی

نیویارک (اردونیوز) پاکستان تحریک انصاف نیویارک نے کہا ہے کہ پاکستان کی قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے نشستیں مخصوص کی جائیں اور ان پر عائد دوہری قومیت کی شرط کو ختم کیا جائے ۔ یہ مطالبہ پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے صدر ضمیر خان اور جنرل سیکرٹری شاہد رضا رانجھا نے پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے کے اجلاس میں پیش کی جانیوالی ایک قرارداد کی شکل میں کیا ۔ اجلاس کے بعد پارٹی صدر ضمیر خان پارٹی ساتھیوں کے ایک مشترکہ موقف پر مبنی ویڈیو بیان میں شاہد رضا رانجھا نے کہا کہ ہم نے اپنی قرار داد میں جہاں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے مخصوص نشستوں کا مطالبہ کیا ہے وہاں اپنی حکومت سے یہ بھی کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں پر عائد دوہری قومیت کی پابندی ختم کی جائے ۔
شاہد رضا رانجھا کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف یو ایس اے کے اجلاس میں ہماری قرارداد اتفاق رائے سے منطور کر لی گئی جس کے بعد تحریک انصاف یو ایس اے کے صدر جنید بشیر نے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان وہ خود کریں گے ۔یہ کمیونٹی دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے کے علاوہ پاکستان میں قانون و پالیسی سازوں سے رابطہ کرکے مذکورہ اقدامات کو عملی شکل دینے کے سلسلے میں راہ ہموار کرے گی ۔

Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) New York has said that seats in Pakistan’s National and Provincial Assemblies and Senate should be reserved for overseas Pakistanis and the requirement of dual nationality imposed on them should be removed. This demand was made by PTI New York President Zameer Khan and General Secretary Shahid Raza Ranjha in the form of a resolution presented at the PTI USA meeting headed by Johnny Bashir.

 

Related Articles

Back to top button