خبریں
تحریک انصاف امریکہ کی ممبر شپ ، 6ستمبر رات12بجے کی ڈیڈ لائن حتمی
چھ ستمبر جو کہ امریکہ میں لیبر ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے ، کے روز سے ملک بھر میں 70ہزار افراد ”اَ ن اِمپلائمنٹ بینیفٹس“ سے محروم ہوگئے اور اب انہیں کام پر جانا ہوگا
نیویارک (محسن ظہیر سے ) پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے کے ریاستی چیپٹرز کے انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے کی ممبر شپ کی تجدید یا نئی ممبر شپ حاصل کرنے کے لئے چھ ستمبر کی تاریخ حتمی ہے ۔ پاکستان تحریک انصا ف کے آفس آف انٹر نیشنل چیپٹرز کے سیکرٹری ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ کے مطابق چھ ستمبر کی رات 12بجے (پیسیفک وقت کے مطابق ) تحریک انصاف یوایس اے کا ممبر شپ پورٹل بند کر دیا جائے گا جس کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کے انعقاد تک کوئی بھی شخص اپنی ممبر شپ کی تجدید یا نئی ممبر حاصل نہیں کر سکے گا۔
ممبر شپ مکمل ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے امریکہ میں انٹرا پارٹی الیکشن کا شیڈول جاری کیا جائے گا ۔ ان الیکشن میں پارٹی کے ارکان ، مختلف امریکی ریاستوں میں اپنے تنظیمی عہدیداروں کو منتخب کریں گے ۔ریاستی انتخاب کے بعد پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے کے صدر سمیت مرکزی عہدیداروں کے الیکشن ہونگے ۔
تازہ ترین اور اپ ڈیٹ خبروں کے لئے وزٹ کرتے رہیں ، اردونیوز یو ایس اے
https://www.urdunewsus.com/
PTI USA membership, Intraparty elections 2021