تحریک انصاف امریکہ کا میری لینڈ میں اہم اجلاس ، اہم فیصلے
وقار احمد خان کی رہائشگاہ پر منعقدہ اجلاس میں جانی بشیر کے والد کےلئے فاتحہ خوانی کی گئی، پی ٹی آئی یو ایس اے کی ہاٹ لائن قائم کرنے کا اعلان ، پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں مشاورت اور اہم فیصلے
اجلاس میں جانی بشیر، امجد نواز، سیم خان ، خورشید بھلی ،وقار احمد خان ، منیر کھٹانا، شاہد عباسی ، شیخ اسد، فرید خان ، ضیاءاحمد، فرخ شاہ ، عامر شہزاد، محمد مشتاق ابرار احمد ، عمران ٹونی کی شرکت
نیویارک(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر ایڈوئزر وقار خان کی رہائش گاہ پر ایک انتہائی اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے کے صدر جانی بشیر کے والد محترم جو کہ گزشتہ روزدل کی بیماری کی وجہ سے اپنے خالق حقیقی کو جا ملے اُن کی ایصال ثواب کےلئے میری لینڈ میں واقع پی ٹی آئی یو ایس کے سینئر ایڈوائر وقار احمد خان کی رہائش گاہ پر فاتحہ خوانی و دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس تقریب میں پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے کی ایگزیکٹو باڈی کے علاوہ پی ٹی آئی ورجینیا اور پی ٹی آئی میر لینڈ چیپٹر نے خصوصی شرکت کی ۔
پاکستان تحریک انصاف یو ایس کے سینئر وائس پریذیڈنٹ امجد نواز،جنرل سیکرٹری سیم خان ،یوتھ سیکرٹری خورشید بھلی ،میری لینڈ چیپٹر کے صدر منیر کھٹانا ، جنرل سیکرٹری شاہد عباسی، شاہد عباسی ، شیخ اسد، فرید خان ، ضیاءاحمد، فرخ شاہ ، عامر شہزاد، محمد مشتاق ابرار احمد ، عمران ٹونی اور ان کی پوری ٹیم کے علاوہ میری لینڈ کی سرکردہ شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔یاسر بٹر اور راجہ یعقوب نے فون پر میٹنگ میں شرکت کی ۔
فاتحہ خوانی کے بعد تقریب میں پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے کی امور پر خصوصی بات چیت ہوئی جس میں پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے کے صدر جانی بشیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے اپنے دو سال کے عرصے میں شفافیت اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور پوری دنیا اس کی معترف ہے ، اس سے پہلے کس دور میں یہ ہوا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروںنے کسی ترقی پذیر ملک کے وزیر اعظم کی اپیل پر نہ صرف قرضوںکو ادائیگوں کو موخر کیا ہے بلکہ حالات سے نمٹنے کیلئے مزید فنڈز بھی جاری کیے گئے ہوں؟۔
سیم خان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کی سیاست میں بھی شفافیت کا معیار متعارف کرایا ہے اور اب اگر پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے سیاست کرنی ہے تو انہیں بھی اس معیار کی پیروی کرنا ہو گی۔ تحریک انصاف کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کرتی لیکن کیا آج کے دور میں عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا سکتی ہے ، عوام بہترین منصف ہیں اور وہ وقت آنے پر درست فیصلہ بھی کریں گے اور محاسبہ بھی کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کورونا کی وجہ سے انتہائی مشکل حالات کے باوجودمعیشت کی بہتری کیلئے پیشرفت کر رہی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ خدا کی ذات بھی ہماری مدد کرے گی۔
پاکستان تحریک انصاف یو ایس کے جنرل سیکرٹری سیم خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنیوانے والے دنوں میں پی ٹی آئی یو ایس اے امریکہ میں رہائش پذیر پاکستانیوں کے لئے ہاٹ لائن سروس کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ایک ٹول فری نمبر دیا جائے گا۔ ہاٹ لائن کا مقصد کمیونٹی کو درپیش مسائل کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے گا۔ ہاٹ لائن نمبر بہت جلد اعلان کر دیا جائے گا
کورونا کی وجہ سے تمام لوگ کورن تین میں ہونے کی وجہ سے میٹنگ نہیں ہو رہی تھی۔ لوک ڈاو¿ن کے بعد پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے کی یہ پہلی میٹنگ تھی ،میٹنگ میں تمام لوگوں نے اپنی اپنی تجویزیں دیں اور آنے والے دنوں میں پاکستان تحریک انصاف نہ صرف کورنا کے لہٰذ اسے بلکہ آنے والی تمام نئی سرگرمیوں کے حوالے سے پلینگ کی گئی ۔
پاکستان تحریک انصاف بہت سے امور پر ایک ساتھ کام کرنا چاہتی ہے جو کورنا کی وجہ سے تمام نہیں کر پار ہی تھی ،سیم خان کا مزید کہنا تھا کہ انشاءاللہ آپ دیکھیں گے کے پاکستان تحریک انصاف ایک منظم جماعت بن کرامریکہ میں نظر آئی گی۔
تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے میرلینڈ کے سینئر پریذیڈنٹ امجد نواز ،سینئر ایڈوائزر واقار احمد خان جنرل سیکرٹری ورجینا شاہد عباسی میری لینڈ پریزیڈنٹ منیر کٹانا ،خورشید بھلی اور دیگر مقررین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ امریکہ میں عمران خان کے وژن کو لیکر آگے چلیں اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو پی ٹی کے پلیٹ فارم سے حل کروانے کی کوشش کریں اور سب نے یہ بات بارور کروائی کہ پاکستانی کمیونٹی نے ہم پر ایک بڑی ذمہ داری ڈالی ہے ۔اب یہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اس ذمہ داری کو ٹھیک طرح سے نبھائیں اور ان کے مسائل کو نہ صرف امریکہ بلکہ پاکستان میں بھی
اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کروانے کےلئے اپنے تمام ریسوریس استعمال کریں۔
PTI USA meets in Maryland