خبریں

تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن، نیویارک سٹیٹ 8چیپٹرز میں تقسیم

پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے بیشتر کارکنوں کا کہنا ہے کہ نت نئے انٹرا پارٹی الیکشن کے طریقہ کاروں کی وجہ سے ان کا بھیجا فرائی ہو گیا ہے اور کچھ سمجھ نہیں آرہا ہے کہ کیا ہو رہا ہے اور کیا ہونے جا رہا ہے

نیویارک (اردونیوز ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے امریکہ میں پارٹی کے آئندہ انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں حلقہ انتخاب کے سٹرکچرکو یکسر تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ پارٹی کے آئندہ الیکشن سے پہلے ہونیوالے انٹرا پارٹی الیکشن میں نیویارک سٹیٹ ، پارٹی کا ایک چیپٹر تصور کی جاتی تھی لیکن اب پارٹی کی جانب سے نیویارک سٹیٹ کو 8چیپٹرز میں تقسیم کر دیا گیاہے۔ان میں بروکلین بورو، کوینز بورو، برونکس بورو، سٹیٹن آئی لینڈ بورو، لانگ آئی لینڈ، اپ سٹیٹ نیویارک ، سنٹرل نیویارک اور ویسٹرن نیویارک شامل ہے ۔
پارٹی میں ہونیوالے پہلے پارٹی الیکشن میں نیویارک سٹیٹ کی ایک تنظیم منتخب ہوتی تھی جس میں صدر اور جنرل سیکرٹری سمیت دیگر عہدیداران شامل ہوتے تھے ۔ مذکورہ سٹرکچر کو پیش نظر رکھا جائے تو آئندہ انٹرا پارٹی الیکشن میں نیویارک سٹیٹ سے آٹھ تنظیمیں منتخب ہوں گی اور ہر عہدیداران ، اپنے علاقائی ریجن (یا چیپٹر) کا عہدیدار تصور کیا جائیگا۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مرکزی صدر و عہدیداران کے الیکشن کا طریقہ کار بھی تبدیل کیا گیا ہے اور نئے طریقہ کار کے مطابق مرکزی عہدوں کے لئے انٹرا پارٹی الیکشن لڑنے والے کسی بھی امیدوار کو پہلے کسی ریجنل انٹرا پارٹی الیکشن میں منتخب ہونا پڑےگا ۔ اس کے بعد وہ مرکزی صدر ، جنرل سیکرٹری سمیت دیگر عہدوں کے لئے امیدوار بن سکے گا ۔
پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے بیشتر کارکنوں کا کہنا ہے کہ نت نئے انٹرا پارٹی الیکشن کے طریقہ کاروں کی وجہ سے ان کا بھیجا فرائی ہو گیا ہے اور کچھ سمجھ نہیں آرہا ہے کہ کیا ہو رہا ہے اور کیا ہونے جا رہا ہے ۔ پارٹی میں ممبر شپ کے لئے چھ ستمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے

PTI USA Intra Party elections 2021

Related Articles

Back to top button