پاکستان

امریکہ میں پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں اہم پیش رفت

پارٹی کے بعض اہم قائدین کاکہنا ہے کہ موجودہ حالت میں ساٹھ ڈالرز فیس ہر ایک کے لئے ادا کرنا شاید آسان نہ ہوگا

ممکن ہے کہ اس سال امریکہ میں پی ٹی آئی کی ممبر شپ ڈاو¿ن جائے ، دیکھنا یہ ہوگا کہ کتنے لوگ انٹرا پارٹی الیکشن کے لئے متحرک ہوتے ہیں

نیویارک (اردو نیوز) پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے کی ممبر شپ کے لئے چھ ستمبر کی کٹ آف تاریخ مقرر کر دی گئی ہے ۔ممبر شپ مکمل ہونے کے بعد پی ٹی آئی او آئی سی کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان کیا جائے گا۔ پارٹی کی جانب سے 60ڈالرز سالانہ فیس مقرر کی گئی ہے ۔تحریک انصاف یو ایس اے سمیت ریاستی تنظیموں کو چند ہفتے قبل معیاد پوری ہونے کے بعد تحلیل کر دیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ پارٹی میں نئے الیکشن کروائے جائیں گے ۔

اب پارٹی قیادت کی جانب سے ممبر شپ کی کٹ آف تاریخ مقرر کرنا واضح اشار ہ ہے کہ پی ٹی آئی یو ایس اے میں انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد ستمبر کے ستمبر یا اکتوبر میں ہونے کے امکان ہیں ۔نیویارک ، میری لینڈ، ورجینیا ، شکاگو اور واشنگٹن ڈی سی میں موجود پارٹی کے بعض اہم قائدین اور کارکنان نے اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے کی استدعا کے ساتھ کہا کہ موجودہ حالت میں ساٹھ ڈالرز فیس ہر ایک کے لئے ادا کرنا شاید آسان نہ ہوگا اور اس صورتحال کے پیش نظر ممکن ہے کہ اس سال امریکہ میں پی ٹی آئی کی ممبر شپ ڈاو¿ن جائے تاہم دیکھنا یہ ہوگا کہ پارٹی میں الیکشن کے سلسلے میں کتنے پینل بنتے ہیںاور ان پینل میں کتنے لوگ انٹرا پارٹی الیکشن کے لئے اور بالخصوص ممبر شپ کروانے کے لئے متحرک ہوتے ہیں ۔معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی یو ایس اے کی صدارت کے لئے میری لینڈ اور نیویارک میں موجود پارٹی کے دو متحرک رکن پر تول رہے ہیں ۔

PTI USA Intra party elections 2021

Related Articles

Back to top button