تحریک انصاف امریکہ کی سالانہ ممبر شپ فیس 60ڈالرز سالانہ مقرر کی گئی ہے ۔ ممبر شپ حاصل کرنے یا تجدید کروانے کی آخری تاریخ 10مارچ مقرر کی گئی ہے
نیویارک (محسن ظہیر سے ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے امریکہ میں ”انٹرا پارٹی “ الیکشن کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ اس سلسلے میں تحریک انصاف آفس آف دی انٹر نیشنل چیپٹر کے سیکرٹری ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ کی جانب سے امریکہ میں مقیم پارٹی ارکان کو ”انٹرا پارٹی “ الیکشن سے قبل پارٹی کی سالانہ ممبر شپ حاصل کرنے یا تجدید کروانے کی ہدایات جار ی کر دی گئی ہیں ۔ تحریک انصاف کی جانب سے امریکہ میں پارٹی کی سالانہ ممبر شپ فیس 60ڈالرز سالانہ مقرر کی گئی ہے ۔ ممبر شپ حاصل کرنے یا تجدید کروانے کی آخری تاریخ 10مارچ مقرر کی گئی ہے ۔
تحریک انصاف امریکہ کی ممبر شپ مہم ختم ہونے کے بعد پی ٹی آئی امریکہ کے انٹر ا پارٹی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔امریکہ میں تحریک انصاف ، پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے کہ جس کی ممبر شپ حاصل کرنے کے لئے باقاعدہ طور پر سالانہ فیس جمع کروانی پڑتی ہے اور اس جماعت کی فیس کی ادائیگی کے ساتھ امریکہ میں ارکان کی تعداد بھی سب سے زیادہ ہے ۔
تحریک انصاف امریکہ کے الیکشن کے اعلان کے ساتھ ہی امریکہ بھر میں پارٹی کی اہم شخصیات الیکشن کے حوالے سے متحرک ہو گئی ہیں ۔