اوورسیز پاکستانیز
نیویارک میں عمران خان کے وزیر اعظم بننے کی خوشی میں جشن فتح کا اعلان
نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان تحریک انصاف یو ایس ا ے کی جانب سے عمران خان کے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے کی خوشی میں ہفتے کی شام سات بجے نیویارک میں واقع پارٹی سیکرٹریٹ میں جشن فتح منانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔آفس سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق اٹھارہ اگست کی شام سات بجے آفس سیکرٹریٹ واقع 2380Hempstead Tpke, East Meadow, NY 11554پر جشن فتح منایا جائیگا۔اعلان میں مزید کہا گیا کہ جشن فتح کے موقع پر پارٹی ساتھیوں کی جانب سے جناب وزیر اعظم کو مبارکباد پیش کی جائے گی اور نئے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ان کے شانہ بشانہ چلنے کے عزم کا اظہار کیا جائیگا۔