اوورسیز پاکستانیز
امریکہ میں موجود تحریک انصاف کے ارکان کا عمران خان سے یکجہتی کا اظہار
عمران کان لیڈ تھا، لیڈر ہے اور ہمیشہ لیڈر رہیگا، امریکہ بھر میں موجود تحریک انصاف کے عہدیداران، ارکان اور سپورٹرز کا اعلان
نیویارک (اردونیوز )امریکہ میں موجود پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے یکجہتی کا اظہارکیا ہے ۔ وٹس ایپ گروپوں اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کئے جانیوالے پیغامات میں پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے کے سپورٹرز، عہدیداران اور ارکان کا کہنا ہے کہ عمران کان لیڈ تھا، لیڈر ہے اور ہمیشہ لیڈر رہیگا۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز میں بسنے والے پاکستانی عمران خان کی جدوجہد میں بدستور ان کے شانہ بشانہ ہونگے ۔ تحریک انصاف امریکہ کے ارکان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئندہ الیکشن میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے تو پھر دیکھیں کہ کیسے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گا
تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے اردو نیوز کو وزٹ کرتے رہیں ۔ اردو نیوز یو ایس اے