" "
امیگریشن نیوز

پی ٹی آئی کا 17ستمبر کو وائٹ ہاؤس اور22ستمبر کو اقوام متحدہ کے سامنے مظاہروں کا اعلان

ہم عمران خان کے ساتھ ہونیوالی نا انصافیوں ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، الیکشن کے اانعقاد میں التواءاور انتقامی کاروائیوں کے خلاف احتجاج کرنے جا رہے ہیں، جانی بشیر، امجد نواز

نیویارک (سپیشل رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے امریکہ میں دومظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے ۔ پی ٹی آئی واشنگٹن کے جانی بشیر کے مطابق 17ستمبر کو وائٹ ہاؤس کے سامنے جبکہ پی ٹی آئی نیویارک کے امجد نواز کے مطابق 22ستمبر کو نگران وزیر اعظم انوار کاکڑ کے اقوام متحدہ سے خطاب کے موقع پرUNکے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔  17ستمبر کو وائٹ ہاؤس کے سامنے ہونیوالے مظاہرے میں شرکت کے لئے نیوجرسی سے بسوں کا انتظام کیا گیا ہے ۔ 

پی ٹی آئی قائدین کی جانب سے امریکہ اور کینیڈا میں بسنے والے پارٹی ساتھیوں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ بڑھ چڑھ کر ان مظاہروں میں حصہ لیں ۔

پی ٹی آئی قائدین اور مظاہروں کے منتظمین جانی بشیر اور امجد نواز کا کہنا ہے کہ ہم عمران خان سمیت پارٹی ساتھیوں کے ساتھ ہونیوالی نا انصافیوں ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، الیکشن کے اانعقاد میں التواءاور انتقامی کاروائیوں کے خلاف احتجاج کے طور پر اپنی آواز بلند کرنے جا رہے ہیں ۔

Related Articles

Back to top button