پاکستان

تحریک انصاف کا وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ، امریکہ بھر سے قافلے واشنگٹن پہنچ گئے

مظاہرہ عمران خان کی گرفتاری،پاکستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، پی ٹی آئی کے سیاسی کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف کیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی یو ایس اے

 واشنگٹن کے بعد 22ستمبر کو نیویارک میں نگران وزیر اعظم انوا ر الحق کاکڑ کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے موقع پر بھی مظاہرے کا اعلان

واشنگٹن ( محسن ظہیر ) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) یو ایس اے کے زیر اہتمام اتوار کی سہ پہر وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ یہ مظاہرہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چئیرمین عمران خان کی گرفتاری اور پی ٹی آئی یو ایس اے کے مطابق پاکستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، پی ٹی آئی کے سیاسی کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف کیا جا رہا ہے۔

احتجاجی مظاہرے میں امریکہ اور کینیڈا سے پی ٹی آئی کے ارکان اور حامی بسوں ، گاڑیوں کے قافلوں کی شکل میں واشنگٹن پہنچ گئے ہیں ۔مظاہرے کے انعقاد میں پی ٹی آئی یو ایس اے کے جانی بشیر، منیر کھٹانہ ، وقار خان ، خالد تنویر سمیت ان کے ساتھی کردار ادا کررہے ہیں ۔مظاہرے سے امریکہ میں مقیم پی ٹی آئی کے رہنما اور عمران خان کے سابق چیف آف سٹاف شہباز گل سمیت مقامی قائدین خطاب کریں گے ۔

پی ٹی آئی یو ایس اے کے جانی بشیر کا کہنا ہے کہ اتوار 17ستمبر کو وائٹ ہاؤس کے سامنے ہونیوالے پی ٹی آئی کا مظاہرہ ، واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی کا ایک بڑا مظاہرہ ہوگا۔

واشنگٹن کے بعد پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے امجد نواز کی جانب سے 22ستمبر کو نیویارک میں نگران وزیر اعظم انوا ر الحق کاکڑ کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے موقع پر بھی اقوام متحدہ کے سامنے مظاہرے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button