واشنگٹن ڈی سی (سپیشل رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے کے زیر اہتمام واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاو¿س کے سامنے بڑا مظاہرہ کیا گیا۔ اس مظاہرے میں نیویارک ، نیوجرسی ، واشنگٹن ڈی سی ، ورجینیا ، میری لینڈ سمیت اہم امریکی ریاستوں سے پی ٹی آئی کے مقامی قائدین اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ امریکہ میں موجود پی ٹی آئی رہنما و عمران خان کے سابق چیف آف سٹاف ڈاکٹرشہباز گل نے بھی مظاہرے میں خصوصی شرکت کی ۔لانگ آئی لینڈ ، نیویارک سے امجد نواز کی قیادت میں پی ٹی آئی کا قافلہ بس کے ذریعے واشنگٹن روانہ ہوا ور مظاہرے میں شرکت کی
On our way to attend protest in Washington DC to support Human Rights and Imran Khan. People are traveling 6/7 hours in buses to help their homeland. @PTIofficial pic.twitter.com/97ookFtBdJ
— Voice of Overseas (@VoiceofOversess) May 21, 2023
مظاہرین نے پاکستان میں عمران خان سمیت پارٹی قائدین اور سینئر صحافی عمران ریاض خان سمیت مختلف صحافیوں کی کے خلاف ہونیوالی کاروائیوں کے خلاف احتجاج کیا اور کہا کہ حکومتی کاروائیوں ریاستی و سیاسی انتقام کی بد ترین مثالیں ہیں ۔ مظاہرین کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ امریکہ بھر میں اس وقت تک سراپائے احتجاج رہیں گے کہ جب تک پنجاب سمیت پاکستان بھر میں صاف و شفاف الیکشن نہیں ہو جاتے ، عدلیہ اور صحافت کو آزادانہ کردار ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی ۔
https://twitter.com/Karachi__Wali/status/1660509477320228864?s=20
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پی ٹی آئی ، پاکستان اور امریکہ کے پرچموں کے علاوہ مختلف بینرز ، عمران خان سمیت پارٹی قائدین کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں ۔ پلے کارڈزا ور بینرز پر عمران خان کے حق میں جبکہ پی ٹی آئی کے خلاف ہونیوالی کاروائیوں کے خلاف نعرے درج تھے ۔
Overseas Pakistanis in France gathered at the Place de la République in Paris to raise their voices in solidarity with Imran Khan.#OverseasPakistanis pic.twitter.com/LqL8FqRL1Z
— PTI USA Official (@PTIOfficialUSA) May 21, 2023
PTI USA demonstration in front of White House in Washington DC
PTI USA leaders present at the protest in Washington DC shared their views about the violations of human rights, the treatment of women, and the atrocities of the fascist government in Pakistan.#PTIUSAProtest #OverseasPakistanis pic.twitter.com/uzLkxwPV3x
— PTI USA Official (@PTIOfficialUSA) May 22, 2023