عمران خان کی گرفتاری کے خلاف امریکہ بھر میں مظاہروں کا اعلان
پی ٹی آئی کا نیویارک کے ٹائمز سکوائر اور واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے سمیت اہم مقامات پر عمران خان کی گرفتاری کے خلاف مظاہروں کا اعلان
نیویارک (اردونیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ و سابق وزیر اعظم عمران خان کی منگل نو مئی کو اسلام آباد میں نیب کی جانب سے گرفتاری کے خلاف پاکستان کی طرح امریکہ بھر میںاحتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیاگیا ہے۔ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف امریکہ بھر میں مقیم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی جانب سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ سمیت وٹس ایپ گروپوں میں شدید ردعمل سامنے آیا۔
پی ٹی آئی نیویارک، نیوجرسی ، واشنگٹن ڈی سی ، شکاگو ، ہیوسٹن، ڈیلاس، لاس اینجلس سمیت امریکہ بھر میں موجود پی ٹی آئی کے سپورٹرز اور سابق عہدیداروں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے اور ریڈ لائن کراس کرنے والوں کو اب اوورسیز میں موجود پی ٹی آئی کے ردعمل کا سامنا کرنا ہوگا
نیویارک میں پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے قائدین سیم ابرار خان، امجد نواز ، خورشید بھلی ، مرزا خاور بیگ، ضمیر احمد چوہدری ، پرویز ریاض اور ظفر اقبال چیمہ سمیت دیگر ساتھیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹس اور ویڈیو پیغامات پر اعلان کیا گیا ہے کہ نیویارک میں نو مئی منگل کی شام آٹھ بجے ، نیویارک کے مصروف ترین علاقے ٹائمز سکوائر پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔
واشنگٹن میں پی ٹی آئی کا پاکستان ایمبسی کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اعلان
Urdu News USA – https://t.co/C3dXbxaZn0 @johnnybashir #UrduNews #ImranKhanArrest pic.twitter.com/qhdlqelhjF— UrduNewsUSA (@UrduNewsUSA1) May 9, 2023
پاکستان تحریک انصاف ہیوسٹن، شکاگو سمیت دیگر شہروں میں بھی مظاہروں کا اعلان کیا جا رہا ہے ۔ پی ٹی آئی کے قائدین کی جانب سے امریکہ میں اہم و منتخب نمائندوں کو بھی عمران خان کیگرفتاری کے خلاف ای میل اور خطوط ارسال کرنے کا کہا جا رہا ہے۔
PTI USA announces demonetisation at Times Square New York against the arrest of Imran Khan #UrduNews pic.twitter.com/Fx33IDiZ4Q
— UrduNewsUSA (@UrduNewsUSA1) May 9, 2023