جانی بشیر نے امجد نواز کی سربراہی میں ٹاسک فورس بنا دی،خورشید احمد بھلی سیکرٹری مقرر
ٹاسک فورس امریکہ میں جاری کرونا وائرس کے پھیلاو کے سلسلے میں جاری بحران کے پاکستانی امریکن متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لئے قائم کی گئی ہے
’ٹاسک فورس ‘ پارٹی کے تمام چیپٹرز کے ساتھ کوارڈی نیٹ کرے گی،رپورٹ کرے گی ، تحریک انصاف یوا یس اے ، تمام امدادی کاروائیوںسے پاکستانی قیادت کو آگاہ کرے گی
ہماراصل مقصد موجودہ بحران کہ جس کی مثال نہیں ملتی ، کے دوران امریکہ میں بسنے والی کمیونٹی کی ہر ممکن مدد کی جائے ۔صدر تحریک انصاف یوایس اے جانی بشیر کا بیان و نوٹیفکیشن
واشنگٹن ڈی سی (خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے کے پریذیڈنٹ جانی بشیر نے امریکہ میں جاری کرونا وائرس کے پھیلاو¿ کے دوران پاکستانی امریکن کمیونٹی ارکان کی بلا امتیاز ہر ممکن مدد کے سلسلے میں ’ٹاسک فورس ‘ تشکیل دے دی ہے ۔ جان بشیر کی جانب سے جاری کرد ہ بیان میں کہا گیا کہ امریکہ بھر میں تحریک انصاف کے تمام چیپٹرز اپنی اپنی گنجائش کے مطابق موجودہ بحران میں کمیونٹی کی مدد کے لئے اپنی استطاعت کے مطابق مدد اور کردار ادا کررہے ہیں ۔ ’ٹاسک فورس ‘ جو کہ قائم کی گئی ہے ، وہ امریکہ بھر میں موجود پارٹی کے تمام چیپٹرز کے ساتھ کوارڈی نیٹ کرے گی اور تحریک انصا ف یو ایس اے کو رپورٹ کرے گی جس کے بعد تحریک انصاف یوا یس اے امریکہ میں کی جانیوالی تمام امدادی کاروائیوں کی رپورٹ ، پاکستان میں پارٹی قیادت کو دے گی ۔
جانی بشیر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہم اس بات کوبھی یقینی بنائیں گے کہ امریکہ میں کی جانیوالی تمام سرگرمیاں، پی ٹی آئی یو ایس اے کی ویب سائٹ اور انصاف ڈاٹ کام پر پوسٹ کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ بہت سی ریاستیں ایسی ہیں کہ جہاں ہمارے پاس پی ٹی آئی کے چیپٹرز نہیں ہیں۔ ہم ان ریاستوں کے کارکنوں ، رضاکاروں کے ساتھ ملکر ضرورت مندوں کی ہر ممکن مدد کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساو¿تھ ، نیو انگلینڈ اور نیویارک کے چیپٹرز کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔
تحریک انصاف یو ایس اے کے پریذیڈنٹ نے مزید کہا کہ ٹاسک فورس ایسے ارکان پر مشتمل ہوگی جن کی سفارش ہمارے چیپٹرز کے قائدین کریں گے ۔ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے لوکل چیپٹرز جو کام کررہے ہیں ، ان کا نام اور کارکردگی اجاگر ہو اور جو کام کرے ، اصل کریڈٹ بھی اسی کو جائے ۔ان کی کارکردگی کے بارے میں تحریک انصاف کی ویب سائٹ پر الگ سے پیج مختص کیا جائے گا جہاں پر ان کی تمام تر خدمات کی تفصیل اجاگر کریں گے ۔
جانی بشیر نے کہا کہ ہماراصل مقصد موجودہ بحران کہ جس کی مثال نہیں ملتی ، کے دوران امریکہ میں بسنے والی کمیونٹی کی ہر ممکن مدد کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ویسٹ کوسٹ کہ جہاں پر ہمارا چیپٹر نہیں ہیں، وہاں پر بھی کمیونٹی کی مدد میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کررہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ میں موجود ہمارے چیپٹرز کے لیڈرز پاکستان تحریک انصاف یوا یس اے کے سینئر وائس پریذیڈنٹ امجد نواز کو دو دو ساتھیوں کے نام تجویز کریں گے۔ امجد نواز اس ٹاس ک فورس کے چئیرمین (انچارج) ہوں گے جبکہ خورشید احمد بھلی کو سیکرٹری داریاں سونپی گئی ہیں ۔انہوںنے کہا کہ امریکہ کے جن علاقوں میں پاکستانی زیادہ متاثر ہوئے ہیں، وہاں ہم ٹاسک فورس کے مزید نمائندے مقرر کریں گے ۔