خبریں
امریکہ میں تحریک انصاف کی ممبرشپ میں35فیصد اضافہ
ساڑھے گیارہ ہزار ممبرز کے ساتھ برطانیہ بازی لے گیا، پی ٹی آئی او آئی سی کے سیکرٹری ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ سے خصوصی انٹرویو
نیویارک (اردو نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے امریکہ میںPaid ممبرز کی تعدادمیں 35فیصد اضافہ ہو ا ہے ۔ ایسا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے آفس آف انٹر نیشنل چیپٹرز کے سیکرٹری ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ کا ۔امریکہ میںتحریک انصاف کے رجسٹرڈ ممبر کو سالانہ60ڈالرز فیس ادا کرنا پڑتی ہے۔ اردو نیوز یو ایس اے سے خصوصی انٹرویو کے دوران ڈاکٹرعبداللہ ریاڑ نے بتایا کہ دنیا بھر میں تحریک انصاف کے سب سے زیادہ ممبر ز برطانیہ میں، دوسرے نمبر پر سعودی عرب اور تیسرے نمبر پر امریکہ میں ہیں ۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ گذشتہ سال کے اعداد و شمار کے مطابق تیس ہزار ارکان تھے جبکہ اس سال ان ارکان کی تعداد پچاس ہزار تک پہنچنے کا امکان ہے ۔
آئیے ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ کی اردو نیوز سے ہونیوالی گفتگو سنتے ہیں
Video:
PTI USA breaks membership record