پاکستاناوورسیز پاکستانیز

تحریک انصاف کی امریکہ میں بھی تنظیمیں تحلیل

ڈپٹی سیکرٹری او آئی سی نارتھ امریکہ سیف پنوں کے ایک اطلاع نامے کے مطابق چئیرمین عمران خان کے فیصلے کے تحت امریکہ میں تحریک انصاف کی تمام منتخب اور غیر منتخب تنظیمیں تحلیل ہو گئی ہیں

نیویارک (اردونیوز ) خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن کے بعد پارٹی چئیرمین عمران خان کی جانب سے تحریک انصاف کی تنظیموں کے تحلیل کرنے کے فیصلے کی زر میں امریکہ میںقائم پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے کی تنظیمیں بھی آگئی ہیں ۔پارٹی کے سابق ڈپٹی سیکرٹری او آئی سی نارتھ امریکہ سیف پنوں کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے کے تنظیمی عہدیداروں کو بھیجے گئے ایک اطلاع نامے کے مطابق چئیرمین عمران خان کے فیصلے کے تحت امریکہ میں تحریک انصاف کی تمام منتخب اور غیر منتخب تنظیمیں تحلیل ہو گئی ہیں ۔ اطلاع نامے میں پارٹی کے ساتھیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تنظیم کے پلیٹ فارم سے منعقد ہونیولی تقریبات کو بھی آئندہ ہدایات تک منسوخ کر دیں ۔

پاکستان تحریک انصاف او آئی سی کے ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ سے جب استفسار کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ چئیرمین کی جانب سے تمام تنظیموں کو تحلیل کر دیا گیا ہے اور ہم چئیرمین کے ڈسپلن کے پابند ہیں اور تحلیل تصور کرتے ہیں ۔ پارٹی کی جانب سے مزید کوئی ہدایات اور صورتحال واضح کی جائے گی تو ہم ساتھیوں کو بلا تاخیر مطلع کریں گے ۔
دریں اثناءامریکہ میں موجود پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے جنہوں نے60ڈالرز فی کس کے حساب سے ممبر شپ فیس ادا کی ،کی جانب سے سوال اٹھائے جا رہے ہیں کہ ایک ممبرشپ کہ جس کی فیس ادا کی گئی ہو ، کی تنظیم کو کیسے تحلیل کیا جا سکتا ہے ؟اور آیا تحلیل کرنے کی صورت میں کیا پارٹی ساٹھ ڈالرز حال ہی میں ادا کرنے والے ممبرز کو ان کی فیس واپس کرے گی ؟

PTI USA

 

Related Articles

Back to top button