اوورسیز پاکستانیز
امریکہ میں تحریک انصاف کے بعض نام بھی حکومتی ذمہ داریوں کے لئے زیر غور

اسلام آباد ، نیویارک ( اردو نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے مرکز سمیت صوبوں میں حکومت سازی کے بعد اوورسیز میںبسنے والے قابل و با صلاحیت پاکستانیوں کو اہم ذمہ داریاں دینے کے سلسلے میں غور شروع کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میں امریکہ میں مقیم بعض کمیونٹی کی اہم شخصیات کے نام بھی زیر غور ہیں جبکہ بعض ارکان نے عہدے لینے کے لئے لابنگ بھی شروع کر دی ہے ۔