پی ٹی آئی تحصیل سیالکوٹ کے صدر سعیداحمد بھلی ایڈوکیٹ نیویارک پہنچ گئے
President PTI Tahseel Sialkot Saeed Ahmad Bhalli Advocate Arrives New York

نیویارک آمد پر سعید احمد بھلی کے بڑے بھائی چوہدری خورشید احمد بھلی اور ان کے عزیز و اقارب اور دوست احباب نے ان کا جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا
نیویارک ( اردونیوز ) پاکستان تحریک انصاف تحصیل سیالکوٹ کے پریذیڈنٹ ، سیالکوٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری سعید احمد بھلی ایڈوکیٹ نجی دورے پر نیویارک پہنچ گئے ہیں ۔ نیویارک آمد پر سعید احمد بھلی کے بڑے بھائی چوہدری خورشید احمد بھلی اور ان کے عزیز و اقارب اور دوست احباب نے ان کا جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا اور انہیں امریکہ آمد پر خوش آمدید کہا ۔
سعید احمد بھلی امریکہ میں چند ہفتے قیام کریںگے ،اس دوران وہ دوست احباب ، عزیز و اقارب کے علاوہ اپنے حلقے ، سیالکوٹ اور پی ٹی آئی اے سے تعلق رکھنے والے ارکان سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔ سعید احمد بھلی نے نیویارک پہنچنے پر خوش آمدید کہنے والوں اور پذیرائی کرنے والوں کا شکرئیہ ادا کیا ہے ۔
President PTI Tahseel Sialkot Saeed Ahmad Bhalli Advocate Arrives New York