پاکستانامیگریشن نیوز

نیویارک کے ٹائمز سکوائر سمیت امریکہ کے اہم شہروں میں PTIکے احتجاجی مظاہرے

کسی کو بھی تحریک انصاف کے مینڈیٹ کو چرانے کی اجاز ت نہیں دی جائے گی ، نیویارک ، کنکٹی کٹ ، واشنگٹن سمیت دیگر شہروں میں مظاہرے

نیویارک (سپیشل رپورٹر سے ) نیویارک کے ٹائمز سکوائر سمیت واشنگٹن ڈی سی ، ہیوسٹن اور کنکٹی کٹ سمیت امریکہ کے اہم شہروں میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے عہدیداران، ارکان اور سپورٹرز نے الیکشن میں ہونیوالی مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ۔ ٹائمز سکوائر جو کہ نیویارک کا مصروف ترین علاقہ ہے، پر ہونیوالے مظاہرے میں پی ٹی آئی کے سپورٹرز اور ارکان جمع ہوئے ، انہوں نے اپنے ہاتھوں میں پارٹی اور عمران خان کے جھنڈوں کے علاوہ بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے بارے میں نعرے درج تھے ۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی نیویارک ، یو ایس اے کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی تحریک انصاف کے مینڈیٹ کو چرانے کی اجاز ت نہیں دی جائے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے پاکستان تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیا ہے اور پاکستان میں آئندہ حکومت بھی عمران خان اور پی ٹی آئی کی ہونی چاہئیے ۔

پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے عہدیداروں کی جانب سے کہا گیا کہ وہ امریکہ میں قانون و پالیسی سازوں کو بھی پاکستانی الیکشن سے متعلق اپنے خدشات سے آگاہ کررہے ہیں اور دھاندلی کے خلاف خاموش نہیں رہیں گے ۔

PTI New York, USA Demonstration,

 

Related Articles

Back to top button