" "
اوورسیز پاکستانیز

تحریک انصاف ، وزیر اعظم انوار کاکڑ کے خطاب کے موقع پر اقوام متحدہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرے گی

احتجاجی مظاہرہ پارٹی چئیرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت تحریک انصاف کے ہزاروں کارکنوں کی گرفتاری، پاکستان میں جاری سیاسی انتقامی کاروائیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف کیا جا رہا ہے ۔ امجد نواز

نیویارک(سپیشل رپورٹر سے ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نیویارک کے رہنما امجد نواز نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے 22ستمبر کو وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے خطاب کے موقع پر اقوام متحدہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

امجد نواز کے مطابق احتجاجی مظاہرہ پارٹی چئیرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت تحریک انصاف کے ہزاروں کارکنوں کی گرفتاری، پاکستان میں جاری سیاسی انتقامی کاروائیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف کیا جا رہا ہے ۔ امجد نواز کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری اپیل میں امریکہ بھر سے پارٹی کارکنان کو 22ستمبر کے مظاہرے میں شرکت کے لئے کہا گیا ہے ۔

Related Articles

Back to top button