پاکستان

تحریک انصاف کا ٹائمز سکوائر نیویارک پر احتجاجی مظاہرہ

احتجاج مظاہرے کے شرکاء کا عمران خان سے اظہار یکجہتی ، گو شہباز گو کے نعرے

نیویارک (اردو نیوز) امریکہ کے مصروف ترین علاقے ٹائمز سکوائر نیویارک پر پاکستان تحریک انصاف نے جمعہ کواحتجاجی مظاہرہ کیا۔اس احتجاجی مظاہرے کے اہتمام میں ثمینہ حیدر ، اظہر ، شہریار اور موبی سمیت ان کے ساتھیوں نے کردار ادا کیا۔

احتجاجی مظاہرے میں شریک تحریک انصاف کے ارکان اور سپورٹرز نے اپنے ہاتھوں میں پاکستان اور تحریک انصاف کے پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ ہاتھوں میں عمران خان کی تصاویر اورپلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر عمران خان کے حق میں جبکہ کولیشن حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔

 

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہنا تھا کہ پاکستان میں فی الفور فری اینڈ فئیر الیکشن کروائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ”امپورٹڈحکومت“ کو نہیں مانتے ۔مقررین کا مزید کہنا تھا کہ نیویارک سمیت امریکہ بھر میں موجود پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اور سپورٹرز اس وقت تک سراپائے احتجاج رہیں گے کہ جب تک پاکستان میں صاف و شفاف الیکشن نہیں ہو جاتے ۔

مظاہرے کے دوران مظاہرین نے عمران خان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور گو شہباز گو کے نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے نیویارک میں ہفتے اور اتوار کو بھی یانکرز اور لانگ آئی لینڈ میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

 

Related Articles

Back to top button