اوورسیز پاکستانیزامیگریشن نیوز

فراز اللہ امریکہ میں پیپلز پارٹی ڈیجیٹل کے سربراہ مقرر

PPP Digital appoints Farazull Khan as head of PPP Digital USA

پاکستان پیپلز پارٹی ڈیجیٹل کی جانب سے فراز اللہ کی پی پی پی یو ایس اے ڈیجیٹل کے ہیڈ کے طور پر تقرری کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا

شکاگو(اردونیوز )پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) ڈیجیٹل کی جانب سے امریکہ میں مقیم پارٹی کے مقامی رہنما کو پی پی پی یو ایس اے ڈیجیٹل کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ فراز اللہ کی تقرری کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ فراز اللہ نے اپنی تقرری پر پارٹی قیادت کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے، وہ اس پر پورا اترنے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے ۔
واضح رہے کہ پی پی پی ڈیجیٹل کے زیر اہتمام دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر پارٹی کی سرگرمیوں اور پارٹی کے اہم امور پر نکتہ نظر اور پالیسیوں اور پارٹی کے پروگراموں کو اجاگر کرنا ہے۔شرجیل میمن پی پیپی ڈیجیٹل کے کردار کے حوالے سے کلیدی کردار ادا کررہے ہیں ۔
اہم ترین خبروں کے لئے اردو نیوز یو ایس اے کو وزیٹ کرتے رہیں۔

PPP Digital appoints Farazull Khan as head of PPP Digital USA

Related Articles

Back to top button