پاکستان

تحریک انصاف نیویارک انٹرا پارٹی الیکشن میں ضمیر خان پینل کامیاب

نیویارک سٹیٹ میں تحریک انصاف کے رجسٹرڈ ممبرز کی کل تعداد750ہے جس میں سے 368نے ضمیر خان کے پینل کے حق میں جبکہ 353نے امجد نواز کے پینل کے حق میں ووٹ دئیے

نیویارک (اردو نیوز) پاکستان تحریک انصاف نیویارک انٹرا پارٹی الیکشن میں امجد نواز کے انصاف پینل کے مقابلے میں ضمیر خان کے یو نائیٹڈ پینل نے 15ووٹوں سے کامیابی حاصل کر لی ہے ۔ نیویارک سٹیٹ میں تحریک انصاف کے رجسٹرڈ ممبرز کی کل تعداد750ہے جس میں سے 368نے ضمیر خان کے پینل کے حق میں جبکہ 353نے امجد نواز کے پینل کے حق میں ووٹ دئیے ۔ یوں ضمیر خان اس کانٹے دار مقابلے میں میدان مارنے میں کامیاب ہو گئے۔
ضمیر خان نے اپنے تمام ساتھیوں کا شکرئیہ ادا کیا کہ جنہوں نے انہیںووٹ دیا اور سپورٹ کی تاہم انہوں نے کہا کہ جیسے ان کے پینل کا نام یونائیٹڈ پینل تھا، ویسے ہی وہ پارٹی کو متحد کرنے کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گے ۔
امریکہ کی ریاستوں میں انٹر ا پارٹی مکمل ہونے کے بعد اگلے مرحلے میں پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے کے الیکشن ہوں گے ۔

 

To check elections results – http://ptielections.co.uk/USA_result.jpg

PTI New York Intar party elections

Related Articles

Back to top button