اوورسیز پاکستانیز

نیویارک میں تحریک انصاف کی 17اپریل کو یکجہتی ریلی کا اعلان

تحریک انصاف نیویارک کی یکجہتی ریلی میں پی ٹی آئی نیویارک ، امریکہ کی جانب سے عمران خان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائیگا

تحریک انصاف واشنگٹن ، میری لینڈ ، ورجینیا کی جانب سے 12اپریل کو پاکستان ایمبسی واشنگٹن ڈی سی کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کر دیا گیا ہے

نیویارک (اردو نیوز) نیویارک میں پاکستان تحریک انصاف نے 17اپریل کو یکجہتی ریلی کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ریلی اتوار 17اپریل کو ہیکس ویل ، لانگ آئی لینڈ(نیویارک) کے علاقے براڈ وے پر نکالی جائے گی۔
تحریک انصاف نیویارک کی یکجہتی ریلی میں پی ٹی آئی نیویارک ، امریکہ کی جانب سے عمران خان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائیگا ۔وٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا پر پوسٹ کئے جانیوالے تحریک انصاف نیویارک کے ارکان کی جانب سے پارٹی ساتھیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ یکجہتی ریلی میں شریک ہو کر عمران خان کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کریں ۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چئیرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کی کال پر پاکستان کے علاوہ دنیا کے اہم ممالک کے بڑے شہروں میں تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔

امریکی ریاست نیوجرسی میں اتوار کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس میں پارٹی چئیرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا ۔

سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف واشنگٹن ، میری لینڈ ، ورجینیا کی جانب سے 12اپریل کو پاکستان ایمبسی واشنگٹن ڈی سی کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

 

 

 

Related Articles

Back to top button