بریکنگ نیوز : پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن نے نیویارک چیپٹر کےلئے پانچ بوگس ممبرشپ کا نوٹس لے کر انہیں کالعدم قرار دے دیا
سوشل میڈیا پر تحریک انصا ف کے بعض مخالفین اور جانے پہچانے ناقدین کی ممبر شپ رسیدیں سامنے آنے معاملہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے نوٹس میں لایا گیا جنہوں نے فوری طور پر نوٹس لیا
نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن برائے اوورسیز چیپٹرز نے نیویارک چیپٹر میں ممبر سازی مہم کے دوران نوٹس میں آنے والی پانچ ممبر شپ کو بوگس اور مشتبہ قراردیتے ہوئے کالعدام قراردے دیا ہے۔ اس سلسلے میں باقاعدہ طورپر نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر تحریک انصا ف کے بعض مخالفین اور جانے پہچانے ناقدین کی ممبر شپ رسیدیں سامنے آنے معاملہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے نوٹس میں لایا گیا جنہوں نے فوری طور پر نوٹس لیا۔
پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن برائے اوورسیز چیپٹرز کی جانب سے پانچ مارچ کو جاری کردہ نوٹفکیشن میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے جن پانچ افراد کی ممبر شپ کو کالعدم قراردیا گیا ہے ، ان میں دانش ملک (جن کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے)، فاروق مرزا (فری لانس ) ، سلمان ظفر (جن کا تعلق پیپلز پارٹی یو ایس اے سے ہے ) ، آفاق فاروقی (سینئر صحافی) اور سلیم ملک (جو کہ گذشتہ سال انتقال کر گئے )شامل ہیں ۔
پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن برائے اوورسیز چیپٹرز کے نوٹفکیشن میں کہا کہ دانش ملک کی جانب سے ایک ای میل لکھی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ان کا ممبر شپ حاصل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ۔ دانش ملک اور فاروق مرزا کی ممبر شپ کے لئے ایک ہی کریڈٹ کارڈ استعمال کیا گیا ۔ اسی طرح سلیم ملک کا نام استعما ل کیا گیا جو کہ گذشتہ سال انتقال کر گئے ہیں ۔نادرا ریکارڈ کے مطابق مشتبہ افراد کے شناختی کارڈ کی تفصیلات بھی درست نہیں پائی گئیں ۔ اس لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے مذکورہ تمام پان ممبر شپ کالعد م قراردی جاتی ہیں