" "
بین الاقوامی

تحریک انصاف نیویارک کے عہدیداران کے نوٹیفکیشن ، نیویارک چیپٹر نے جاری کئے

تحریک انصاف نیویارک کے پریذیڈنٹ ضمیر خان کی منظوری سے جنرل سیکرٹری شاہد رضا رانجھا نے عہدیداروں کے نوٹیفکیشن جاری کئے ،نوٹیفکیشن اسلام آباد سے جاری نہیں ہوئے

نئے عہدیداران عمران خان کے وژن کے مطابق ملک و قوم کی بہتری اور پارٹی کو مزید موثراو ر فعال بنانے کے لئے کام کریں ، مبارکباد پیش کرتے ہیں ، ضمیر خان ، شاہد رانجھا

نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے عہدیداران کی تقرری کے نوٹیفکیشن ، پی ٹی آئی نیویارک کے جنرل سیکرٹری شاہد رضا رانجھا نے پارٹی پریذیڈنٹ ضمیر خان کی منظوری اور مشورے کے بعد جاری کئے ۔واضح رہے کہ یہ نوٹیفکیشن ، اسلام آباد سیکرٹریٹ سے جاری نہیں ہوئے ۔گذشتہ دنوں ایک اخبار میں شائع ہونیوالے اشتہار میں غلطی سے اسلام آباد سیکرٹریٹ لکھا گیا تھا ، اسے اسلام آباد سیکرٹریٹ نہیں بلکہ نیویارک سیکرٹریٹ لکھا اور پڑھا تصور کیا جائے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے انٹر ا پارٹی الیکشن میں نیویارک سے چارعہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا تھا جس کے مطابق ضمیر خان نیویارک کے پریذیڈنٹ ، شاہد رضا رانجھا جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے تھے ۔ان کے علاوہ ایاز خان سینئر نائب صدر اور رضا دستگیر اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کے طور پر منتخب ہوئے تھے ۔
ضمیر خان اور شاہد رانجھا نے تمام ممبرا ن کو ان کی تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ وہ پارٹی کو مزید موثراور فعال بنانے کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے اور وزیر اعظم و چئیرمین عمران خان کے وژن کو فروغ دیں گے اور ملک و قوم کی خدمت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ نئے عہدیداران اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن ادا کرنے کے لئے پرعزم ہیں ۔ پہلی مرتبہ نیویارک سمیت امریکہ بھر میں انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد ہوا اور عہدیداران کی تقرری کا عمل ہوا ہے ۔ پی ٹی آئی نیویارک کے پریذیڈنٹ ضمیر خان اور جنرل سیکرٹری نے عہدیداروں کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی ہے ۔

Related Articles

Back to top button