الیکشن سے پہلے نیوجرسی میں تحریک انصاف کا بڑا جلسہ ، وزیر اعظم عمران خان کے نعروں کی گونج ، عمران خان کا خطاب، شرکاءکی پارٹی پر ڈالروں کی بارش
نیوجرسی (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم پاکستانی امریکن کونسل کے صدر سیم ابرار خان کی جانب سے یہاں تحریک انصاف کی حمایت میں ایک بڑے جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی امریکن کمیونٹی نیوجرسی کی جانب سے الیکشن میں تحریک انصاف اور عمران خان کی تائید و حمایت کا اعلان کیا گیا ۔رائل البرٹ پیلس میں منعقدہ اس تقریب میں امریکہ کے دورے پر آئے تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اعزاز آصف کے علاوہ تحریک انصاف یو ایس اے ، نیویارک اور نیوجرسی کے قائدین ، ارکان کے علاوہ کمیونٹی کی ممتاز سماجی شخصیت ملک سلیمان سمیت کمیونٹی کی مقامی اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔جلسے میں مسلسل وزیر اعظم عمران خان کے نعرے لگتے رہے اور شرکاءکی جانب سے پارٹی کو الیکشن کے لئے ہزاروں ڈالرز کے فنڈز بھی دئیے گئے جنہیں تحریک انصاف ایل ایل سی کے ڈائریکٹر فیصل ارشاد نے وصول کیا ۔
پارٹی چئیرمین عمران خان نے اپنے ویڈیو خطاب میں منتظمین کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے ایک ایک لمحہ قبل پارٹی کو ساتھیوں کی سپورٹ کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کئی دہائیوں کے بعد نئے پاکستان بنانے کی تبدیلی کا وقت آگیا ہے اور اس وقت اور اس کے ایک ایک لمحے میں ہمیں ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہے اور تحریک انصاف کو 25جولائی کو الیکشن میں کامیاب کروانا ہے ۔
Video: Pakistani American Council Jalsa New Jersey
https://www.facebook.com/pn.com.pk/videos/2116449578427319/