تحریک انصاف کے 11ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور
تحریک انصاف کےعلی محمد خان، فضل محمد خانمشوکت علی، فخر زمان خان اور فرخ حبیب، شیریں مزاری، شاندانہ گلزار، عبدالشکور شاد، اعجاز شاہ، جمیل احمد خان اور اکرم چیمہ کے استعفے منظور کر لئے گئے
اسلام آباد (احسن شیخ سے )پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے گیارہ ارکان قومی اسمبلی کو فارغ کر دیا گیا ہے ۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے گیارہ ارکان کے استعفے منظور کر لئے ہیں ۔
قومی اسمبلی کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی ٹی آئی کے گیارہ ارکان کے استعفوں کے نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کو بھجوا دیے گئے ہیں۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی علی محمد خان، فضل محمد خانم شوکت علی، فخر زمان خان اور فرخ حبیب، شیریں مزاری، شاندانہ گلزار، عبدالشکور شاد، اعجاز شاہ، جمیل احمد خان اور اکرم چیمہ کے استعفے منظور کر لئے گئے ہیں ۔
قومی اسمبلی کے ترجمان نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی ممبران قومی اسمبلی نے 11 اپریل کو اپنی رکنیت سے استعفے دیے تھے۔پی ٹی آئی کے مستعفی 131 ارکان کو اسپیکر کی جانب سے خطوط پہلے ہی جاری ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ۔ شجاعت حسین اور طارق بشیر چیمہ کو ق لیگ سے فارغ کر دیا گیا
تازہ اور اہم تریں خبروں کے لئے اردو نیوز یو ایس اے پڑھتے رہیں ۔ Urdu News USA