پاکستان

شاہ محمود قریشی کا وزیر اعظم الیکشن کا بائیکاٹ، تحریک انصاف اسمبلیوں سے مستعفی

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی عہدے سے استعفیٰ دیدیا، صدر عارف علوی کا بھی عہدہ چھوڑنے پر غور

اسلام آباد (اردو نیوز) شاہ محمود قریشی  نے وزیر اعظم  کے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا  ہے جس کے برطرف تحریک انصاف  کے ارکان اسمبلیوں سے مستعفی ہوگئے ہیں ۔ 

 

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے ۔ دوسری جانب یہ خبریں بھی آرہی ہیں کہ صدر مملکت عارف علوی بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے پر غور کررہے ہیں 

خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان نے بھی اپنے عہدے سے استعفی دےدیا ہے ۔ انہوں نے اپنا استعفی صدر کو بھجوا دیا ہے ۔ 

تحریک انصاف کی جانب دے بڑی تعداد میں استعفوں کے بعد ملک میں ایک نیا سیاسی بحران پیدا ہو گیا ہے 

Related Articles

Back to top button