بین الاقوامیامیگریشن نیوز

اوورسیز کمیونٹی کی نظریں پی ٹی آئی کے اسلام آباد دھرنے پر مرکوز

Overseas Community's Eyes on PTI's Islamabad Protes

نیویارک ( اردونیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی سمیت اوورسیز میں بسنے والی پاکستانی اوورسیزکمیونٹی کی نظریں ، اسلام آباد میں جاری پی ٹی آئی کے دھرنے پر مرکوز ہیں اور اوورسیز کمیونٹی بالخصوص پی ٹی آئی کے سپورٹرز کی دھرنے میں گہری دلچسپی ہے۔
امریکہ، برطانیہ، یورپ سمیت اوورسیز میں پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے اپنے اپنے ملک میں عمران خان کی رہائی کے حق میں مظاہرے کئے گئے اور مطالبہ کیا گیا کہ عمران خان کو فوری رہا کیا جائے۔نیویارک کے ٹائمز سکوائر پر صدر پی ٹی آئی نیویارک سٹیٹ امجد نواز کی قیادت میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ڈاکٹر شہباز گل، سعید احمد بھلی سمیت پی ٹی آئی کئے مقامی قائدین ، ارکان اور سپورٹرز بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔

مظاہرے میں نیویارک ٹرائی سٹیٹ ایریا کے علاوہ امریکہ کے دیگر ریاستوں سے بھی پی ٹی آئی امریکہ کے سینئر قائدین اور ارکان شریک ہوئے ۔ مطاہرین نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو فوری رہا کیا جائے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت تک سراپائے احتجاج رہیں گے کہ جب تک عمران خان رہا نہیں ہو جاتے ۔

 

Overseas Community’s Eyes on PTI’s Islamabad Protes

Related Articles

Back to top button