پاکستان

سینیٹر اعظم سواتی کے حق میں ڈیلاس میں احتجاجی مظاہرہ

PTI Dallas Stages Demonstration for the release of Senator Azam Swati

مظاہرین مسلسل سینیٹر اعظم سواتی کے حق میں نعرہ بازی کرتے رہے اور مطالبہ کرتے رہے کہ اعظم سواتی کو فوری رہا کیا جائے

ڈیلاس ( اردو نیوز )امریکی ریاست ٹیکساس میں پاکستان تحریک انصا ف (پی ٹی آئی ) ڈیلاس کے زیر اہتمام پارٹی کے اسیر رہنما سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔تحریک انصا ف ڈیلاس کے قائدین حفیظ خان ، وقار خان ، ندیم زمان کے زیر اہتمام ہونیوالے احتجاجی مظاہرے میں حسن صدیقی ، لبنیٰ خان ، نعمان خان اور سیما ملک سمیت پارٹی کے مقامی عہدیداران اور ارکان شریک ہوئے۔
انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور حراست کے تشدد کے عنوان سے ہونیوالے احتجاجی مظاہرے میں شرکاءنے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز ، بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر سینٹر اعظم سواتی کی گرفتاری کے خلاف اور ان کے حق میں نعرے درج تھے ۔ مظاہرین مسلسل سینیٹر اعظم سواتی کے حق میںنعرہ بازی کرتے رہے اور مطالبہ کرتے رہے کہ اعظم سواتی کو فوری رہا کیا جائے ۔
مظاہرے کے منتظمین کا کہنا تھا کہ جب تک سینیٹر اعظم سواتی کو رہا نہیں کر دیا جاتا ، اس وقت تک ہم چین سے بیٹھیں گے اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے ۔
ڈیلاس کے علاوہ امریکہ کے دیگر شہروں میںبھی اعظم سواتی کے حق میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ہیں اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ اعظم سواتی کو کوئٹہ پولیس نے ایک اور کیس میںحراست میں لے کر اسلام آباد سے کوئٹہ منتقل کر دیا ہے جہاں ان کا جسمانی ریمانڈ لیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی جانب سے بھی مسلسل سینیٹر اعظم سواتی کی رہائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button