" "
اوورسیز پاکستانیزپاکستان

امریکہ سمیت دنیا بھر سے PTIعہدیداران بڑی تعداد میں کنونشن میں جائیں گے

اسلام آباد میں ہونیوالے PTI کنونشن میں امریکہ، کینیڈا سمیت دنیا بھر سے تحریک انصاف کے عہدیداران اور ارکان کی بڑی تعدادپاکستان جائے گی اور کنونشن میں شریک ہو گی

نیویارک ( اردو نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام اوورسیز پاکستانیوں کے اسلام آباد میں ہونیوالے انٹر نیشنل کنونشن میں امریکہ، کینیڈا سمیت دنیا بھر سے تحریک انصاف کے عہدیداران اور ارکان کی بڑی تعدادپاکستان جائے گی اور کنونشن میں شریک ہو گی ۔ امریکہ اور کینیڈا میں مقیم تحریک انصاف کے عہدیداران اور ارکان نے کنونشن میں شرکت کے لئے ، رجسٹریشن شروع کروادی ہے ۔

پارٹی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر اور سیکرٹری او آئی سی ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ کا کہنا ہے کہ یہ کنونشن ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کا ایک بڑا اجتماع ہوگا۔کنونشن کے انتظامات کے سلسلے میں تحریک انصاف کے سیکرٹری اوورسیز انٹرنیشنل چیپٹرز ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ کی مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر سے خصوصی ملاقات کی ۔سمندر پار پاکستانیوں کے فقیدالمثال سہ روزہ اجتماع کے انعقاد کے حوالے سے اہم امور پر بریفنگ دی ۔کنونشن جو کہ 13 تا 16 مارچ اسلام آباد میں منعقد ہوگا، سے وزیراعظم و چیئرمین عمران خان خصوصی خطاب کریں گے ۔
اسد عمر کا کہنا ہے کہ سمندر پار پاکستانی ہمارا بیش قیمت اثاثہ ہیںاور وہ روز اوّل سے عمران خان کے شانہ بشانہ ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ دیارغیر میں وطن عزیز کا نام روشن کرنے کے ساتھ ملکی تعمیر و ترقی میں سمندرپارپاکستانیوں کا کردار بے مثال ہے۔
اسد عمر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ملکی سیاست میں سمندر پار پاکستانیوں کے کردار کو نہایت تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کا یہ اجتماع ملکی سیاسی تاریخ کا اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

Related Articles

Back to top button