امریکہ میں تحریک انصاف کے جانی بشیر اور سیم خان عہدوں پر بحال
پارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق تحریک انصاف کینیڈا کے الیکشن 24مارچ کو ہوں گے
پاکستان تحریک انصاف کینیڈا کے پارٹی الیکشن کا اعلان
ٹورنٹو(اردونیوز )پاکستان تحریک انصاف کینیڈا کے پارٹی الیکشن 24مارچ کو ہوں گے ۔ یہ اعلان پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کیا گیا ۔ پارٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 28فروری تک پاکستان تحریک انصاف کینیڈا کی ممبر شپ کی جا سکتی ہے ۔ ریجنل الیکشن 24مارچ کو ہوں گے ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ریجنل الیکشن کے نتائج کے اعلان کے ایک ہفتہ کے بعد پارٹی کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔پاکستان تحریک انصاف کے مطابق 30جنوری کو سیکرٹری او آئی سی کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پندرہ ریجنز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ریجنل اور نیشنل ٹیمز جن عہداروں پر مشتمل ہوگی ، ان میں پریذیڈنٹ ، سینئر وائس پریذیڈنٹ ، جنرل سیکرٹری ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ، سیکرٹری انفارمیشن اور سیکرٹری وومین شامل ہوں گے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کو ممبر شپ کی رجسٹریشن آن لائن کروانا ہو گی ۔ یہ لنک چیک کریں
دریں اثناءامریکہ میں پاکستان تحریک انصاف کے صدر جانی بشیر اور سیکرٹری جنرل سیم خان کو ان کے عہدوں پر بحال کر دیا گیا ہے ۔
PTI Overseas Election Commission in consultation with Office of International Chapters (OIC) has announced the final Election schedule for Canada