پاکستانخبریں

امجد نواز کی قیادت میں اقوام متحدہ کے سامنے PTIکا احتجاجی مظاہرہ ، شہباز گل کی خصوصی شرکت

عمران خان پاکستانی عوام سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے،ڈاکٹر شہباز گل

عوام، صحافیوں، خواتین ، بچوں اور پی ٹی آئی کے قائدین پر ظلم بند کرو،عمران خان ہی اس قوم کا مسیحا ہے اور پاکستان کو اسکے مسیحا کے حوالے کرنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، امجد نوازپاکستان میں ظلم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، منیر کھٹانہ، راجہ یعقوب، نوید وڑائچ ، ضیاالرحمان، ظفر چیمہ، اکرم اعوان اور دیگر کا اظہارِخیال
گذشتہ 16 ماہ کے دوران پی ٹی آئی نیویارک نے 12 کامیاب مظاہرے اور احتجاجی پروگرام کروائے جو کہ ایک ریکارڈ ہے، صدر امجدنواز اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین ، وقار خان اور دیگر قائدین پی ٹی آئی
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام پاکستان کے سیاسی حالات، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے متعلق تفصیلی مراسلہ ارسال، کاپیاں انٹرنیشنل قیادت، انسانی حقوق کی تنظیموں اور میڈیا کو جاری
مظاہرے کے دوران نیویارک کی سڑکوں پر ڈیجیٹل ٹرک چلوائے گئے جو لوگوں کو پاکستان کے حالات اور عمران خان کی جدوجہد کے بارے میں تصویروں اور فلموں کے ذریعے آگاہ کرتے رہے
ڈاکٹر شہباز شہباز گل اور دیگر قائدین کا PTI ٹیم نیویارک کو ورکنگ ڈے اور جمعہ کے روز بڑا کامیاب مظاہرے کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا گیا، امریکہ بھر سے لوگ شریک ہوئے

نیویارک (22ستمبر2023:خصوصی رپورٹ ) پاکستان تحریک انصاف نیویارک نے پارٹی رہنما و چیف کوارڈی نیٹرامجد نواز کی قیادت میں نگران وزیر اعظم انوا ر الحق کاکڑ کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے موقع پر اقوام متحدہ کے سامنے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں امریکہ اور کینیڈا سے تحریک انصاف کے قائدین اور ارکان نے شامل ہو کر پارٹی چئیرمین عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا، پاکستان میں فوری صاف و شفاف الیکشن کا مطالبہ کیا اور ملک میں جاری سیاسی انتقامی کاروائیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیو ں کے سلسلے کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔احتجاجی مظاہرہ جو کہ صبح شروع ہوا اور شام چار بجے تک جاری رہا ، میں تحریک انصاف نیویارک ، یو ایس اے کی جانب سے دوٹوک الفاظ میں کہا گیا کہ وہ امریکہ میں اپنے احتجاج کے سلسلے کو اس وقت تک جاری رکھیں گے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں کئے جاتے ۔ عمار فاروق کی شہادت پر مظاہرین خصوصاً خواتین میں شدید غم و غصہ دیکھنے میں آیا۔

اقوامِ متحدہ نیویارک کے سامنے 22 ستمبر 2023 بروز جمعہ ہونے والے مظاہرے میں جن قائدین اور کارکنان نے امجد نواز کے ساتھ انتظامات میں کردار ادا کیا ان میں اکرم اعوان، رانا جاوید، ثمینہ حیدر، ظفر چیمہ ، چوہدری عبدالقیوم، راجہ اشتیاق، عمر قریشی ، حسام شکیل، احمد خان ، امجد اقبال ، چوہدری ظہور اختر، میاں ندیم یوسف، وسیم قریشی ، ڈاکٹر اقبال ،طارق بیگ، شاہین اعوان ، ثمینہ راجہ، میاں علی ، امینہ شاہ سمیت دیگر شامل تھے ۔

احتجاجی مظاہرے میں عمران خان کے سابق چیف آف سٹاف اور سابق معاون خصوصی برائے وزیر اعظم ڈکٹر شہباز گل نے بھی خصوصی شرکت کی اور کہا کہ اقوام متحدہ کے سامنے کھڑے ہو کر اوورسیز کمیونٹی نے واضح پیغام دیا ہے کہ وہ اپنے چئیرمین عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے ،کھڑے ہیں اور کھڑے رہیںگے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام مسائل کا حل فوری فری اینڈ فئیر الیکشن ہیں ۔ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پاکستانی عوام سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے، باجوہ اور شریفوں نے ملکر عوام کے خلاف سازش کی،پاکستان مسائل کی دلدل میں اور عوام مہنگائی کی چکی میں پِس رہے ہیں۔

امجد نواز کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ظالم حکمران عوام، صحافیوں، خواتین ، بچوں اور پی ٹی آئی کے قائدین پر ظلم بند کرو،عمران خان ہی اس قوم کا مسیحا ہے اور پاکستان کو اسکے مسیحا کے حوالے کرنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے سامنے تاریخ احتجاجی مظاہرہ ، ظالم حکمرانوں کے لئے پیغام ہے ، ان کا ظلم ختم ہو جائیگا لیکن عمران خان اور عمران خان کے حق و سچ کے ساتھ کھڑے ہونے والے اوورسیز میں عمران خان کے ساتھی سیسہ پلائی دیوار کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں فوری الیکشن ، عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے ہزاروں قید ساتھیوں کی رہائی اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔
امجد نواز کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام پاکستان کے سیاسی حالات، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے متعلق تفصیلی مراسلہ بھی ارسال کیا گیا جس کی کاپیاں انٹرنیشنل قیادت، انسانی حقوق کی تنظیموں اور میڈیا کو جاری کی گئیں ۔

احتجاجی مظاہرے میں نارتھ امریکہ سے تحریک انصاف کے قائدین اور ارکان قافلوں کی شکل میں شامل ہوئے جن میں منیر کھٹانہ ، وقار خان ( پی ٹی آئی یو ایس اے ) راجہ یعقوب، یاسین چوہان، علی بختیاری، سہیل مرزا ، شاہد رضا رانجھا، ( پی ٹی آئی شکاگو ) چوہدری نوید وڑائچ( پی ٹی آئی نیوجرسی )،ضیاءالرحمان، سید حیدر ( پی ٹی آئی کنکٹی کٹ )، ڈاکٹر وحیدہ حق( پی ٹی آئی ورجینیا )، کرنل (ر) سہیل انور ، نگہت بٹ، ظفر حسین،شاعرفیاض حیدر(کینیڈا) ، انیلہ نقوی ،طاہرہ دین، شاہین گیلانی ،شیخ توقیر الحق، چوہدری امتیاز حسین ،ذیشان خالد، بصیر اختر ،سیف اٹلانٹک سٹی ، ڈاکٹر صائمہ ( پنسلوینیا ) ، قاری زبیر، نادر خا ن، فوزیہ چغتائی، زارا ہاشمی ، سلطانہ میر، صفورہ وسیم، مقصود احمد، ماریہ خان، گلناز احمد، وحید بٹ، شوکت علی، شفقت حسین ،سیف ناگرہ سمیت دیگر شامل تھے ۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز، بینرزاور عمران خان کی تصاویر اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے جن پر عمران خان اور تحریک انصاف کے حق میں جبکہ حکومت کے خلاف نعرے درج تھے ۔مظاہرے کے دوران نیویارک کی سڑکوں پر ڈیجیٹل ٹرک چلوائے گئے جو لوگوں کو پاکستان کے حالات اور عمران خان کی جدوجہد کے بارے میں تصویروں اور فلموں کے ذریعے آگاہ کرتے رہے۔

گذشتہ 16 ماہ کے دوران پی ٹی آئی نیویارک نے 12 کامیاب مظاہرے اور احتجاجی پروگرام کروائے جو کہ ایک ریکارڈ ہے، صدر امجدنواز اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین ، وقار خان اور دیگر قائدین پی ٹی آئی
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے قائدین منیر کھٹانہ، راجہ یعقوب، نوید وڑائچ ، ضیاالرحمان، ظفر چیمہ، اکرم اعوان اور دیگرن کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں ظلم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا قصور یہی ہے کہ وہ ملک کو کرپشن ، کرپٹ نظام سے پاک کرنا چاہتا ہے ۔ ہم عمران خان کے اس قصور اور جرم میں اس
کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ظلم کی اندھیری رات جلد ختم ہو جائے گی ۔
مظاہرین نے نماز جمعہ بھی اقوام متحدہ کے سامنے با جماعت ادا کی اور نماز جمعہ کے بعد بھی مظاہرے کا سلسلہ جاری رکھا۔ڈاکٹر شہباز شہباز گل اور دیگر قائدین کا امجدنواز اور ٹیم نیویارک کو ورکنگ ڈے اور جمعہ کے روز بڑا کامیاب مظاہرے کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا گیا، امریکہ بھر سے لوگ شریک ہوئے

Related Articles

Back to top button