پاکستانامیگریشن نیوز

امریکہ سے پی ٹی آئی کے اوورسیز سپورٹرز کے قافلے کی پاکستان کےلئے پرواز

دورہ پاکستان کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کی حیثیت سے ہم وطنو کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے، انسانی حقوق اور شہری آزادیوں کے حوالے سے آوز بلند کرنا ہے ، ڈاکٹر نصر شاہد

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ سمیت امریکہ کے دیگر شہروں سے پی ٹی آئی آئی کے سپورٹرز پر مشتمل اوورسیز پاکستانیوں کا ایک قافلہ پاکستان کے لئے پرواز کر گیا ۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سرگرم سماجی شخصیت ڈاکٹرنصر شاہد کی جانب سے قائم کردہ تنظیم ’Now

and Never Movement‘ کی کال پر امریکہ کے علاوہ یورپ ، مڈل ایسٹ سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے عمران خان اور پی ٹی آئی کو سپورٹ کرنے والے اوورسیز پاکستان اسلام آباد پہنچ رہے ہیں ۔

نیویارک سے اسلام آباد روانگی سے قبل بات کرتے ہوئے ڈاکٹر نصر کا کہنا تھا کہ ہمارے دورہ پاکستان کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کی حیثیت سے ہم وطنو کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے اور آزادی اظہار اور سیاسی حقوق کے حوالے سے پاکستان میں کسی میں کوئی خوف موجود ہے تو اسے دور کرنا ہے۔

ڈاکٹر نصر کا مزید کہنا تھا کہ ’Now and Never Movement‘ تنظیم کے زیر اہتمام 13جولائی کو اسلام آباد میں پاکستان کی موجودہ سیاسی و انسانی حقوق کی صورتحال پر سیمینارہوگا جس سے چوہدری اعتزاز احسن، سردار لطیف کھوسہ ، عابد زبیری سمیت دیگر اہم شخصیات کو خطاب کی دعوت دی گئی ہے ۔

ڈاکٹرنصر شاہد سمیت امریکہ کے دیگر شہروں سے اسلام آباد روانہ ہونے والے پاکستانی امریکن کمیونٹی ارکان ، سب عمران خان اور پی ٹی آئی کے سپورٹرز ہیں ۔تاہم ڈاکٹرنصر شاہد کا کہنا ہے کہ اُن کی تنظیم ہر ایک کے انسانی حقوق کی آزادی کے لئے کردار ادا کرنے پر یقین رکھتی ہے ۔

ڈاکٹر نصر شاہد نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان روانہ ہونے سے قبل واشنگٹن میں پاکستانی سفیر سردار مسعود خان سے بھی ملاقات کی اور انہیں کہا کہ ہم اوورسیز پاکستانی ، اسلام آباد میںقیام کے دوران چیف جسٹس ، صدر مملکت اور آرمی چیف سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں اور انہیں اوورسیز پاکستانیوں کے جذبات اور احساسات سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں ۔
’Now and Never Movement‘ تنظیم کا دعویٰ ہے کہ پہلے مرحلے میں امریکہ اور یورپ سمیت دنیا بھر سے چار سو سے زائد اوورسیز پاکستانی ، اسلام آباد پہنچ رہے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں ایک ہزار اوورسیز پاکستانیوں کو اسلام آباد میں جمع کرنا ہدف ہے۔

Related Articles

Back to top button