بین الاقوامی

جسٹن ٹروڈو کینیڈا کے دوبارہ وزیر اعظم بن گئے

لبرل پارٹی سے تعلق رکھنے والی 6 کینیڈین پاکستانی شخصیات بھی کامیاب، اقرا خالد، سلمیٰ زاہد، سمیر زبیری، شفقت علی، یاسر نقوی اور پال شیانگ کے جیتنے سے پاکستانی کینیڈینز کی پارلیمنٹ میں تعداد دوگنا

کسی بھی دوسری جماعت کا کوئی پاکستانی کینیڈین امیدوار انتخابات میں کامیابی حاصل نہ کر سکا۔کینیڈا کے کنزرویٹو رہنما Erin O’Toole نے انتخابات میں شکست تسلیم کر لی

ٹورنٹو (اردونیوز ) جسٹن ٹروڈو نے مڈٹرم الیکشن کا میدان بھی مار لیا ہے اور وہ ایک بار پھر کینیڈا کے وزیر اعظم بننے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹروڈو کی لبرل پارٹی کی کامیابی کے بعد کینیڈا میں ایک بار پھر اتحادی حکومت بننے کا امکان ہے۔لبرل پارٹی سے تعلق رکھنے والی 6 کینیڈین پاکستانی شخصیات بھی اس بار پارلیمنٹ کا حصہ بنی ہیں۔ اقرا خالد، سلمیٰ زاہد، سمیر زبیری، شفقت علی، یاسر نقوی اور پال شیانگ کے جیتنے سے پاکستانی کینیڈینز کی پارلیمنٹ میں تعداد دوگنا ہو گئی ہے۔کسی بھی دوسری جماعت کا کوئی پاکستانی کینیڈین امیدوار انتخابات میں کامیابی حاصل نہ کر سکا۔کینیڈا کے کنزرویٹو رہنما Erin O’Toole کے انتخابات میں شکست تسلیم کرنے کے بعد جسٹن ٹروڈونے حامیوں سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ کینیڈا کے عوام نے کورونا وائرس سے نمٹنے اور بہتر دنوں کے لیے لبرلز کو دوبارہ منتخب کیا ہے، عوام کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں۔جسٹن ٹروڈو نے لبرل کارکنوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کینیڈین عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے جسٹن ٹروڈو کو تیسری بار کینیڈا کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام کے ذریعے جسٹن ٹروڈو کو مبارکباد دی۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کینیڈا جسٹن ٹروڈو کو انتخابی فتح مبارک ہو، دوطرفہ تعلقات میں مزید پختگی کے لیے میں ان کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں اور منتظر ہوں۔
جسٹن ٹروڈو کے بڑے حریف نے شکست تسلیم کرلی ہے اس نے الیکشن میں دھاندلی کا شور نہیں مچایا۔

Prime Minister Justin Trudeau won a third term in Canada’s snap election

Related Articles

Back to top button