پاکستان
عمران خان نے پاکستان کے 22ویں وزیر اعظم کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا
ایوان صدر میں ہونیوالی تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین نے عمران خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہان، ارکان پارلیمنٹ ، سفارتکاروں سمیت اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی
اسلام آباد (اردو نیوز ) عمران خان نے پاکستان کے 22ویں وزیر اعظم کی حیثیت سے وزیر اعظم پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔ ایوان صدر میں ہونیوالی تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین نے عمران خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہان، ارکان پارلیمنٹ ، سفارتکاروں سمیت اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی
عمران خان نے جونہی عہدے کا حلف کا اٹھایا، ہال تالیاں اور وزیر اعظم عمران خان کے نعروں سے گونج اٹھا۔ عمران خان سیاہ رنگ کی شیروانی میں ملبوس تھے ۔خاتون اول بشریٰ بی بی نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔